جان بوئیگا ابھرتے ہوئے اداکاروں کی درجہ بندی میں شامل

سٹار وارز سیریز کی نئی فلم’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ میں کام کرنے والے برطانوی اداکار جان بوئیگا اگلے ماہ منعقد ہونے والے بافٹا فلم ایوارڈز کے لیے نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں کی کیٹگری میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

اس کیٹگری میں ان کا مقابلہ فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں کام کرنے والی اداکارہ ڈکوٹا جانسن سے ہو گا۔

سٹار وارز 2015 میں برطانیہ کی سب سے ہٹ فلم

سٹار وارز کے اداکار کسی دباؤ کا شکار نہیں

سٹار وارز کی نئی فلم کی ریکارڈ توڑ کمائی جاری

سٹار وارز کی نئی فلم نے باکس آفس کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

’روم اینڈ کنگز مین‘ ڈرامہ میں کام کرنے والی اداکارہ بری لارسن اور فلم ’دی سیکرٹ سروس‘ میں کام کرنے والے اداکار ٹیرن ایگرٹن کو بھی نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ڈائری آف اے ٹین ایجر گرل‘ میں کام کرنے والی اداکارہ بیل پاؤلے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

جان بوئیگا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

لندن میں پیدا ہونے والے 23 سالہ اداکار جان بوئیگا کی مقبولیت میں ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ میں کام کرنے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اس فلم میں کام کرنے سے پہلے جان بوئیگا نے سنہ 2011 میں ایکشن کامیڈی فلم ’اٹیک دی بلاک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے بی بی سی تھری کے ٹی وی شو ’بیکمنگ ہیون‘ میں بھی کام کیا تھا۔

جان بوئیگا ڈیو ایگر کی ناول پر مبنی فلم ’دی سرکل‘ میں ٹام ہینکس اور ایما واٹسن کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

ٹیرن ایگرٹن

تصویر کے کاپی رائٹ

26 سالہ ٹیرن ایگرٹن اس وقت مشہور ہوئے جب انھوں نے ’سپائی کیپر کنگز مین‘ فلم میں کولن فرتھ کے ساتھ کردار ادا کیا جس پر انھیں بہترین ابھرتے اداکار کا ایمپائر ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے پہلے ٹیرن ایگرٹن نے برطانوی وار ٹائم سرگزشت پر مبنی فلم ’ایڈورڈ ٹیسٹامنٹ آف یوتھ‘ میں کام کیا اور اب وہ سکائیر ایڈی کی فلم ’دی ایگل‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ڈکوٹا جانسن

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

میلین گریفتھ اور ڈان جانسن کی بیٹی اور ٹیپی ہیڈرن کی پوتی ڈکوٹا جانسن کا تعلق ایک ممتاز ہالی وڈ خاندان سے ہے۔

ڈکوٹا جانسن نے سوشل نیٹ ورک فلم، ’21 جمپ سٹریٹ‘ اور فاکس کی بنائی ہوئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بین اینڈ کیٹ‘ میں کام کیا جس کے بعد انھیں مشہور اور بڑا کردار ملا جو فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں اینسٹیزیا سٹیل کا کردار تھا۔

بری لارسن

26 سالہ امریکی اداکارہ بری لارسن باضابطہ طور پر ایک ابھرتی ہوئی سٹار ہو سکتی ہیں تاہم ان کے کریڈٹ میں پہلے ہی ’شارٹ ٹرم 12‘، ’ٹرین ریک‘،’21 جمپ سٹریٹ‘، ’ڈان جان‘ اور ’سپیکٹیکولر ناؤ‘ کی ایک طویل فہرست ہے۔

بیل پاؤلے

لندن سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ بیل پاؤلے نے اپنے کریئر کا آغاز سی بی بی سی کی سیریز ایم آئی ہائی سے کیا۔

انھوں نے ٹی وی سٹ کام بینی ڈارم میں بیانکا کا کردار ادا کیا۔

بیل پاؤلے نے سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ڈائری آف اے ٹین ایجر گرل‘ اور’مارگریٹ ان اے رائل نائٹ آؤٹ‘ میں بھی اداکاری کی۔

فلموں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو آن لائن ووٹ دیں سکیں گے اور فاتح اداکار کا نام 14 فروری کو لندن میں ہونے والے بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں