پرینکا چوپڑا کے لیے ’پیپلز چوائس‘ ایوارڈ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس امریکی ٹی وی شو میں پرینکا نے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے

بھارت کی کامیاب فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں بھی کامیابی حاصل کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

پرینکا چوپڑا کو امریکی ٹی وی شو ’كوانٹیكو‘ کے لیے سب سے زیادہ مقبول اداکارہ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی اداکارہ ہیں۔

اس امریکی ٹی وی شو میں پرینکا نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

پرینکا نے اس کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’میں انتہائی خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔ آپ سب لوگوں کا شکریہ کہ آپ نے مجھے ووٹ دیا۔ آپ کے لیے بہت سارا پیار۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں ان کے مقابلے میں امریکی اداکارہ ایمّا رابرٹس، جیمی لی کرٹز اور لیا مشیل بھی تھیں

اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں ان کے مقابلے میں امریکی اداکارہ ایما رابرٹس، جیمی لی کرٹز اور لیا مشیل بھی تھیں۔

ایوارڈ کی اس تقریب میں بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ ’فيوريس 7‘ کو دیا گيا اور پرینکا نے ہی یہ ایوارڈ فيوريس 7 کی ٹیم کو نوازا۔

اس تقریب میں پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں بھی اداکاری کا شاندار مظاہرہ کیا تھا جس کے لیے ان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اداکارہ پرینکا چوپڑا امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں پرینکا کی اداکاری کو خوب سراہا گيا ہے۔

فلم میں ان کی اداکاری کی تعریف امیتابھ بچن نے بھی انھیں ایک خط لکھ کر کی ہے۔

امیتابھ بچن کے اسی تعریفی خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’میری ماں بچّن صاحب کے خطوط سنبھال کر رکھتی ہیں۔‘

اسی بارے میں