’ال چیپو‘ سے روابط پر میکسیکن اداکارہ زیرِ تفتیش

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کیسٹیلو کو منشیات کے باس کے ان کے کردار کے لیے شہرت ملی تھی

میکسیکو کی اداکارہ کیٹ ڈیل کیسٹیلو کو منشیات کے بڑے تاجر ہواکن ’ال چیپو‘ گسمان کے ساتھ روابط کی وجہ سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

58 سالہ گسمان کو آٹھ جنوری کو ان کی آبائی ریاست سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس سے گرفتار کیا گیا تھا اور میکسیکو کی حکومت انھیں امریکہ کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔

’ال چیپو‘ کے انٹرویو پر شان پین زیرِ تنقید

اداکارہ کیسٹیلو نے گذشتہ برس اکتوبر میں منشیات کے تنظیموں کی کارٹیل ’سینالوا‘ کے سربراہ گسمان اور ہالی وڈ کے اداکار شان پین کے درمیان ملاقات طے کرائی تھی۔

ڈیل کیسٹیلو اور گسمان کے درمیان دسیوں بار پیغامات کے تبادلے ہوئے جس کے بعد کیسٹیلو اور پین نے شمالی میکسیکو میں ان سے ملاقات کی۔

شان پین نے ان کا رولنگ سٹون نامی رسالے کے لیے انٹرویو کیا تھا۔

اس ملاقات کے وقت ال چیپو گسمان مفرور تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption اٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گزمین کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے

اداکارہ اور گسمان کے درمیان رابطے کے ذریعے ہی میسیکو کی پولیس ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے اریلائی گومیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار گسمان کے وکیل کا تعاقب کر تے ہوئے شان پین اور ڈیل کیسٹیلو تک پہنچے۔

موبائل فون سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گسمان شان پین سے واقف نہیں تھے اور یہ کہ وہ اداکارہ کیسٹیلو پر فدا تھے کیونکہ وہ میکسیکو میں بہت مقبول ہیں۔

کیسٹیلو کو منشیات کے باس کے ان کے کردار کے لیے شہرت ملی تھی اور یہ کردار انھوں نے ٹی وی سیریئل ’را ریئنا دل سور‘ یعنی جنوب کی رانی میں ادا کیا تھا۔

ایل چیپو ہالی وڈ سے اپنی زندگی پر مبنی فلم بنوانا چاہتے تھے اور کیسٹیلو نے انھیں بتایا تھا کہ شان پین ان کے خواب کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اس واقعے کے بعد کیسٹیلو اور گزمین کے بارے میں افواہ کا بازار گرم ہو گیا

ایل یونیورسل اخبار کے مطابق گسمان نے کہا: ’آپ ہمارے لیے جو کر رہی ہیں اسے چکانے کا میرے پاس کوئی وسیلہ نہیں۔‘

جب ان دونوں کے رابطے پر افواہ کے بازار گرم ہوئے تو کیسٹیلو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے 13 جنوری کو کہا کہ وہ اپنا موقف جلد ہی بیان کریں گی۔

میکسیکو کے سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ کیسٹیلو امریکہ میں ہیں اور ان سے لاس اینجلس میں ان کے سفارت خانے میں پوچھ گچھ کی اجازت ہوگی۔

اسی بارے میں