پرنس نرولا بگ باس 9 کے فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Colors
Image caption پرنس نرولا کو بگ باس سیزن نائن کا فاتح قرار دیا گیا

بھارت کے معروف ٹی وی ریلٹی شو ’بگ باس 9‘ کے نئے فاتح پرنس نرولا قرار پائے۔ 23 جنوری سنيچر کو ہونے والے ایک رنگا رنگ پروگرام میں ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔

اس ریئلٹی شو کے فائنل تک چار شرکا روشیل راؤ، مندنا كريمی، پرنس نرولا اور رشبھ سنہا پہنچے تھے جس میں پرنس نرولا پہلے اور رشبھ سنہا دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ تیسرے نمبر پر مندنا كريمی اور چوتھے نمبر پر روشیل راؤ رہیں۔

اس شو کا اختتام بہت رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا اور اس موقعے پر ’بگ باس 9‘ کے فاتح کے اعلان کے لیے سلمان خان کے ساتھ قطرینہ کیف تھیں۔

قطرینہ اپنی آنے والی فلم ’فتور‘ کے پروموشن کے لیے اس شو کے فائنل میں آئی تھیں۔ ان کے ساتھ فلم کے اداکار آدتیہ رائے کپور بھی تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ colors channel
Image caption بگ باس کے سیزن نو میں شاہ رخ اور سلمان کا ایک ساتھ آنا شو کے لیے مفید رہا

سلمان کے شو پر اپنی فلم ’تماشا‘ کے پروموشن کے لیے رنبیر کپور تو نہ آئے، لیکن ان کے ساتھ ’بریک اپ‘ کی خبروں کے بعد ہی اپنی فلم ’فتور‘ کے لیے قطرینہ آ پہنچیں۔

اس موقعے پر ارجن کپور کلرز چینل پر جلد ہی نشر ہونے والے پروگرام ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے بعض شرکاء کے ساتھ آئے اور گھر میں موجود ’بگ باس 9 کی ٹرافی کے دعویداروں کے ساتھ دلچسپ کام انجام دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ shweta pandey
Image caption فائنل میں سلمان کے پروگرام میں قطرینہ کیف نظر آئیں

نو اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ریئلٹی شو کی ٹی آر پی کے بارے میں کئی باتیں کہی گئیں۔ یہاں تک کہ اس شو کے میزبان سلمان خان نے بھی شرکاء کو اس کی کم مقبولیت کے لیے ڈانٹ پلائی۔

اس بار کافی کچھ پہلی بار ہوا۔ سب سے پہلے تو شو کے فاتح کی رقم کم کر دی گئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ shweta pandey
Image caption ارجن کپور بھی اس شو کے لیے وہاں موجود تھے

پہلےبگ باس کے فاتح کو ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ نقد انعام ملنا تھا جو کم ہوکر 35 لاکھ رہ گیا۔

اسی شو میں کئی سالوں بعد ’کرن ارجن‘ یعنی سلمان اور شاہ رخ خان کا ملن بھی نظر آیا۔ دونوں کے ایک ساتھ والے قسط کے ٹیلی کاسٹ نے شو کی ٹی آر پی میں اضافہ کیا لیکن اس کے بعد دوبارہ اس شو کا ٹی آرپی نیچے آ گیا۔

اسی بارے میں