بین سٹیلر نے لمبی ترین سیلفی سٹک کا ریکارڈ قائم کیا

ہالی وڈ کے معروف اداکار بین سٹیلر نے اپنی نئی فلم ذو لینڈرز 2 کے پریمیئر کے موقعے پر سب سے لمبی سیلفی سٹک کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پریمیئر کے موقعے پر اداکار نے 28 فٹ اور ایک انچ کی سیلفی سٹک استعمال کی۔

اس موقعے پر انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’یہ میری بچپن ہی سے خواہش تھی۔ میں ہمیشہ ہی سے ووگ میگزین کے کوّر پر آنا چاہتا تھا اور دوسرے سب سے لمبی سیلفی سٹک کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا تھا۔‘

50 سالہ بین سٹیلر نے ذو لینڈرز 15 سال قبل کی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

اس فلم میں بین سٹیلر کے ہمراہ سپین کی اداکارہ پینیلوپ کروز بھی ہیں۔ پینیلوپ نے پریمیئر کے موقعے پر کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سٹیلر کے ساتھ سنجیدہ رہنا بہت مشکل ہے۔

’ہنسے بغیر رہنا ناممکن ہے کیونکہ سٹیلر اس فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔‘

اسی بارے میں