چینی قمری سال کے آغاز پر کئی ملکوں میں تقریبات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے نئے قمری سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا۔

چین میں دارالحکومت بیجنگ میں بندر کے سال کی آمد پر آتش بازی کا ایک عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا۔

مختلف ملکوں میں مقامی ثقافت اور تہذیبی روایت کے تحت تقریبات ہوئیں۔ کہیں لوگوں نے اس دن کی مناسبت سے ’برت‘ (روزہ) رکھا تو کہیں مندروں میں اجتماع ہوئے اور کہیں لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ دن گزارا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں ایک شخص ڈرگین ڈانس کر رہا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ہانگ کانگ کے ایک مندر میں ایک عقیدت مند بند کے لباس میں
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فلپائن میں منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں زبردست آتش بازی کی گئی اور تمام کارروبار معطل رہا
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مشرقی جاوا میں یہ چینی نژاد لوگ مندر میں سیلابی پانی کے بھرے ہونے کے باوجود نئے سال کے شروع ہونے پر عبادت کے لیے جمع ہوئے
تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سکاٹ لینڈ کے شہر گاسگو میں بھی نئے قمری سال کی تقریب ہوئی اور یہاں مقیم چینی خواتین روائتی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئیں
تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption سنگاپور کے ایک مندر میں عقیدت مندوں نے اگربتیاں سلگھا کر روائتی انداز میں عبادت کی
تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption چین کے تقریباً تمام شہروں میں آتش بازی ہوئی اور شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ڈیڈانگ شہر بھی اس میں شریک ہوا
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ہانگ کانگ کے ایک مندر میں عقیدت مندوں نے خصوصی چڑھاوے چڑھا کر عبادت کی۔
تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption چین کے دارالحکومت بیجنگ کی فضا رنگ اور روشنی میں نہا گئی