آسکرز کی شام: ریویننٹ کی کامیابی کا امکان

Image caption لیونارڈو کوفلم ’دی ریوونینٹ‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے

لاس اینجلیز میں آج یعنی اتوار کو منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ اس میں لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اگر ایسا ہوا تو یہ بہترین اداکار کی کیٹگری میں ان کا پہلا آسکر ایوارڈ ہوگا۔

لیونارڈو کوفلم ’دی ریویننٹ‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی کی کیٹگری میں بھی نامزد ہوئی ہے۔

لیکن آج ہونے والی اس تقریب کا ہالی ووڈ کی کچھ شخصیات بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ رواں برس آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں تنوع کی کمی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption بھارت کی مشہورہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈ پیش کریں گی

خیال رہے کہ اس سال بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیے گئے تمام 20 اداکار سفید فام ہیں اور یہ لگاتار دوسرا سال ہے جس میں کسی بھی سیاہ فام یا اقلیت سے تعلق رکھنے والے اداکار کو ایوارڈز میں اداکاری کے چار زمروں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں آسکرز دینے والی اکیڈمی آف موشن پکچرز کی سربراہ چیرل بُون آئزیکس نے کہا ہے کہ نامزدگیوں میں تنوع کی کمی نے ان کا ’دل توڑ دیا‘ ہے اور وہ ان ایوارڈز کی رکنیت کے’خدوخال کی تبدیلی‘ کے لیے اہم اقدامات کرنے والی ہیں۔

اس سال چیرل بُون آئزیکس نے تقریب کی میزبانی سیاہ فام مزاحیہ اداکار کرس روک کو سونپ کر تقریب کو مختلف بنانے کی کوشش کی ہے۔

آسکرز 2016 کی تقریب کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں بھارت کی مشہورہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈ پیش کریں گی۔

اسی بارے میں