کیا ’دی سٹونز روزز‘ نیا البم ریلیز کر رہے ہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption سنہ 2011 میں بھی اس طرح کی افوائیں گردش میں تھیں

برطانوی اخبار میرر کے مطابق مشہور میوزک بینڈ ’دی سٹون روزز‘ 22 سال کے وقفے کے بعد رواں برس اپنا نیا البم ریلیز کر رہا ہے۔

ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ بینڈ البم پر کام کر رہا ہے اور وہ نئی البم کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔

تاہم بینڈ کے ترجمان نے اس خبر کی تردید نہیں کی ہے لیکن اس حوالے سے کسی قسم کا ردِعمل دینے سے بھی انکا ر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2011 میں بھی اس طرح کی افواہیں گردش میں تھیں لیکن وہ صرف افواہیں ہی ثابت ہوئیں۔

ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ جب بینڈ نے اپنی ابتدائی دو البمز ریلیز کی تھیں اس وقت انھوں نے بہت سے ایسے گانے بھی بنائے تھے جنھیں ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

یہ عین ممکن ہے کہ انہی گانوں کو تیار کر کے نیا البم ریلیز کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ بینڈ کے گٹارسٹ جان سکوائر نے سنہ 2013 میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر بینڈ نئی البم بنائے گا تو اس پر کم از کم چھ سال لگیں گے۔

اسی بارے میں