’سٹار وارز‘ نے ’میڈ میکس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ STAR WARS
Image caption سٹار وارز: دا فورس اویکنز نے تاریخ کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے

سائنس فکشن فلم ’سٹار وارز: دا فورس اویکنز‘ نے ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ کو پیچھے چھوڑ کر اس سال کے ایمپائر ایوارڈز کی تقریب میں پانچ ایوارڈ جیت لیے۔

سٹار وارز کو بہترین سائنس فکشن/فینٹیسی فلم قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس نے بہترین ویژوئل ایفیکٹس، بہترین ہدایت کار (جے جے ایبریمز)، اور بہترین نئے اداکار (جان بویگا)، اور بہترین نئی اداکارہ (ڈیزی رڈلی) کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

لندن میں ہونے والی تقریب میں فیوری روڈ کو میک اپ، ملبوسات، ساؤنڈ ٹریک اور پروڈکشن ڈیزائن کے شعبوں میں اعزازات ملے۔

تاہم اس سال کی بہترین فلم کا اعزاز ان دو فلموں کو نہیں ملا بلکہ یہ لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’دا ریویننٹ‘ کے حصے میں آیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption میڈ میکس: فیوری روڈ کو دس شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا

میٹ ڈیمن نے فلم ’دا مارشیئن‘ کے لیے بہترین اداکار کا خطاب حاصل کیا جب کہ سویڈن کی الیسیا وکینڈر نے ’دا ڈینش گرل‘ میں اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

جیمز بانڈ کی فلم ’سپیکٹر‘ کو بہترین سنسنی خیز فلم کا اعزاز ملا جب کہ ’سپائی اینڈ دا ہالو‘ نے بہترین ڈراؤنی فلم کے شعبے میں کامیابی حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’سپیکٹر‘ کو بہترین برطانوی فلم قرار دیا گیا

سپیکٹر ہی نے بہترین برطانوی فلم کا اعزاز بھی سمیٹا، جسے فلم کے ہدایت کار سیم مینڈس نے وصول کیا۔

اسی بارے میں