بگ باس کے دسویں سیزن میں مشہور شخصیات نہیں

تصویر کے کاپی رائٹ COLOURS
Image caption سلمان خان کی میزبانی کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے لیکن یہ اس بار یہ سیزن زیادہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے

بھارت کے معروف ٹی وی ریلٹی شو ’بگ باس‘ کے دسویں سیزن کا پرومو ریلیز ہو چکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس سیزن کے میزبان بھی سلمان خان ہوں گے۔

سلمان خان کی میزبانی کے حوالے میں گذشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

* پرنس نرولا بگ باس 9 کے فاتح

اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے دسویں سیزن کی میزبانی کے لیے بہت زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا ہے اور اس پر شو کو نشر کرنے والے ٹی وی چینل کلر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب ٹی وی چینل کے سی ای او راج نائیک نے ٹوئٹر پر اس شو کا کلپ جاری کیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے: ’انڈیا اسے اپنا ہی گھر سمجھو۔‘

اس ٹویٹ کو اداکار سلمان نے ری ٹويٹ کرتے ہوئے لکھا: ’چلو۔۔۔ تو کیا آپ تیار ہیں بگ باس 10 کے لیے؟‘

سلمان کے اس ری ٹویٹ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ’بگ باس‘ کے دسویں ایڈیشن میں بھی سلمان ہی میزبان کے طور پر نظر آ سکتے ہیں۔

سلمان خان کی میزبانی کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے لیکن یہ اس بار یہ سیزن زیادہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ ایڈیشنوں میں مشہور شخصیات شامل ہوتی تھیں لیکن اس بار بگ باس کے گھر میں عام لوگوں کو موقع دیا جائے گا۔

گذشتہ سیزن کے اختتام پر راج نائیک نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سیزن مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس سیزن میں ڈاکٹروں، انجینیئروں، ٹیکسی ڈرائیوروں اور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ابھی تک شو کے آن ایئر ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اسی بارے میں