اڈیل ایور ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اڈیل نے بِرٹ ایوارڈز میں بہترین البم اور بہترین گلوکارہ سمیت چار ایوارڈز جیتے تھے

معروف اداکارہ اڈیل موسیقی کے مشہور ایوارڈز ایور نوویلو ایوارڈز میں کوئی بھی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

اڈیل کی تیسری البم 25 سنہ 2015 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی المبز میں تھی تاہم ان کو ایوارڈز میں نامزد نہیں کیا گیا۔

ان کے بجائے ایڈ شیرن، جیس گلین اور جیمز بے کے نام منتخب کیے گئے ہیں۔

عصرِ حاضر کے بہترین گیت کے لیے روٹس مووا اور سکپلٹا کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

براڈکاسٹر پال گیماکسینی کا کہنا ہے کہ برطانوی ہپ ہاپ موسیقی کو ان ایوارڈز کے طریقہ کار کی بنا پر ہی تسلیم کیا گیا ہے۔

انھوں نے بی بی سی کوبتایا ’ایور کی ججز یہی کرتے ہیں۔ وہ انتہائی غور سے سنتے ہیں، وہ گیت جو دی برٹس ایوارڈ تک نہیں پہنچ سکتے انھیں یہاں موقع مل سکتا ہے۔‘

ایور نوویلوس ایوارڈ کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ اس میں ووٹنگ موسیقی سے وابستہ فنکار ہی کرتے ہیں۔

اگرچہ اڈیل نے ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل نہیں کی تاہم وہ 19 مارچ کو لندن میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ حاصل کر سکتی ہے، کیونکہ برٹش اکیڈمی آف سانگ رائیٹرز کمپوزرز اینڈ آتھرز کے پینل کی جانب سے ’آؤٹ سٹینڈنگ سانگ کلیکشن‘ اور ’سانگ رائیٹر آف دی ایئر‘ کے خصوصی ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں