’دی جنگل بک‘ باکس آفس پر سرِ فہرست

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جنگل بک برطانوی مصنف رڈیارڈ کپلنگ کی تحریر ہے

کارٹون اور فلمیں بنانے والی کمپنی ڈزنی کی نئی فلم ’دی جنگل بک‘ نے شمالی امریکہ میں باکس آفس پر 42 ملین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ یہ اس فلم کا کاروبار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لگاتار تیسرا ہفتہ ہے۔

جبکہ دنیا بھر میں اس فلم نے اب تک 684 ملین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

جنگل بک برطانوی مصنف رڈیارڈ کپلنگ کی تحریر ہے اور اس کو متعدد بار فلم، ٹی وی اور کارٹون کی شکل میں لایا جاچکا ہے۔

دوسرے نمبر پر ’دی ہنٹسمین: ونٹرز وار‘ ہے جس نے ریلیز ہونے کے بعد اپنے دوسرے ہفتے میں تقریباً دس ملین ڈالر کا کاروبار کیا۔

تیسری پوزیشن ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کیانو کو ملی جس نے باکس آفس پر نو ملین سے زیادہ کمائے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ’کیپٹن امیئرکا‘ اب تک 37 ملکوں میں ریلیز ہوچکی ہے

جبکہ چوتھے نمبر پر جولیا رابرٹس، جینیفر آنسٹن اور کیٹ ہڈسن کی فلم ’مدرز ڈے‘ ہے جس نے آٹھ ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

امریکہ میں اس وقت سب کی نظریں ’کیپٹن امیئرکا‘ پر ہیں جس کی امریکہ میں ریلیز اگلے ہفتے ہے۔ ’کیپٹن امیئرکا‘ اب تک 37 ملکوں میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس نے اب تک 200 ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

فلم نے میکسیکو، برازیل اور فلپائن میں ریکاڈ توڑ دیے ہیں اور اس فلم سے امید کی جارہی ہے کہ یہ اس سال کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔

اسی بارے میں