اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سنگیت کا نشہ سب نشوں پر بھاری‘

معروف طبلہ نواز اور استاد ذاکر حسین کا کہنا ہے موسیقی میں ڈوبے لوگوں کو کسی اور نشے کی ضرورت ہی نہیں۔ ذاکر حسین نے لندن کے ساؤتھ بینک انسٹٹیوٹ میں ایک سو طبلہ نوازوں کے ساتھ مل کر طبلہ بھي بجایا۔ وہاں موجود بی بی سی ہندی سروس کی شیوانی کوہوک نے ذاکر حسین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پہلا سوال یہي کیا کہ وہ چار پشتوں کے سنگیت کاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ لیکن لگتے آج بھی ویسے ہی ہیں جس طرح چالیس برس پہلے لگتے تھے۔ آخر اس کا راز کیا ہے؟