افطار پارٹی میں سلمان کے ساتھ قطرینہ بھی موجود

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سلمان خان اور قطرینہ کیف بالی وڈ کی معروف افطار پارٹی میں

بالی وڈ کی معروف افطار پارٹی میں اس بار شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ اداکارہ قطرینہ کیف بھی نظر آئیں۔

بابا صدیقی کی سالانہ افطار پارٹی میں کئی سال قبل شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان ایک عرصے کی دوریوں کے بعد ملاقات کروائی گئی تھی اور اس کے بعد ایک دو ملاقاتیں مزید ہوئیں اور دشمنی پھر سے دوستی میں بدل گئی۔

اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اتوار کی شام بالی وڈ کی سب سے بڑی افطار پارٹی تھی جس میں شاہ رخ خان کو پہنچنے میں کافی دیر ہوگئي اور وہ رات نو بجے ہی وہاں پہنچ سکے اور ڈنر میں شرکت کی۔

ان کے پارٹی میں آنے سے قبل سلمان خان، قطرینہ کیف، ارپتا اور الویرا خان پارٹی سے جا چکے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption قطرینہ کیف ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ آئیں

دراصل شاہ رخ ایک فلم کی شوٹنگ میں مشغول تھے تاہم انھوں نے بابا صدیقی کی پارٹی میں شرکت کی۔

اس پارٹی میں سلمان خان کی بہن ارپتا اپنے بیٹے اہل کے ساتھ نظر آئیں۔

ان کے علاوہ اداکارہ بپاشا باسو اپنے خاوند کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔

ان کے علاوہ بالی وڈ اداکار تشار کپور، آر مادھون، سونو سود، اداکارہ کائنات اروڑہ، ایشا گپتا، آدیتی رائے، اپنے زمانے کی معروف اداکارہ نغمہ، ایلی اورام، فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر، ہدایت کار ساجد اور فرہاد سامجی، سبھاش گھئی، ٹی وی اداکارہ رشمی ڈیسائی اور شویتا تیواری وغیرہ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سلیم خان اور ہیلن کو بابا صدیقی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے

اخبار دا انڈین ایکسپریس کے مطابق ممبئی کے سیاست دان بابا صدیقی نے کہا کہ انھوں نے سلمان خان اور ارپتا کے کہنے پر ہی افطار پارٹی میں خواتین کو مدعو کیا ہے۔

قطرینہ کیف کےساتھ فلم ہدایت کار کبیر خان بھی نظر آئے۔

پہلے یہ خبر گرم تھی کہ سلمان خان اپنی گرل فرینڈ یولیا وینٹور کے ساتھ اس پارٹی میں شرکت کریں گے لیکن سلمان تو ان کے ساتھ نہیں تھے تاہم ان کی دیرینہ دوست قطرینہ کیف نے سب لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Crispy bollywood
Image caption چند سال قبل سلمان اور شاہ رخ کو بابا صدیقی کی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا

ارپتا کے بیٹے اہل کو پیار کرتے ہوئے سلمان خان اور قطرینہ کیف کوچند لمحے کے لیے ساتھ دیکھا گيا۔

سلمان کے والد سلیم خان اور ان کی اہلیہ ہیلن بھی اس موقعے پر وہاں موجود تھیں۔

اسی بارے میں