ہیری پوٹر کتاب کا ایک اور ریکارڈ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب ’ ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ‘ امریکہ میں سنہ2007 سے اب تک صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ’پری آرڈر‘ یعنی اشاعت سے قبل ہی بک کی جانے والی کتاب بن گئی ہے۔

کتابیں بیچنے والی کمپنی بارنس اور نوبل کے مطابق ہے اگرچہ اس کتاب کی مقبولیت سابقہ ہیری پوٹر کتابوں سے کم ہے لیکن اس کے باوجود دیگر کتابوں کے مقابلے میں اس کے پری آرڈر زیادہ رہے ہیں۔

یہ کتاب دراصل لندن کے ویسٹ اینڈ تھیٹر میں دکھائے جانے والے سٹیج ڈرامے ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ کا سکرپٹ ہے۔

اس ڈرامے میں مصنفہ جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر کو ایک مرد کے طور پر دکھایا ہے۔

ڈرامے میں اس سیریز کا مشہور کردار ہیری تین بچوں کا باپ ہے اور ’وزارتِ جادو‘ کا ملازم ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اس ڈرامے کا اعلان دسمبر سنہ 2013 میں کیا گیا تھا

ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ کا سکرپٹ مصنفہ جے کے رولنگ نے بظاہر ان مداحوں کے لیے شائع کیا ہے جو ڈرامہ دیکھنے لندن نہیں آسکتے۔

خیال رہے کہ جے کے رولنگ نے گذشتہ برس اعلان کیا تھا کہ ہیری پوٹر کا سٹیج ڈرامہ آئندہ سال لندن کے ویسٹ اینڈ تھیٹر میں دکھایا جائے گا۔

لندن میں اس ڈرامے کی عام نمائش ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔

پہلی بار اس ڈرامے کا اعلان دسمبر سنہ 2013 میں کیا گیا تھا اور اس کی مصنفہ کا کہنا تھا کہ انھیں ہیری پوٹر کو تھیٹر پر دکھانے کے لیے بہت لوگوں نے درخواست کی تھی۔

تاہم یہ کہانی مکمل طور پر رولنگ نے نہیں لکھی ہے اس میں ان کے شریک مصنف جیک تھرون ہیں۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار جان ٹفنی ہیں۔

اسی بارے میں