’میری کامیابی کے پیچھے صرف میرا ہاتھ ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ EROS
Image caption جان ابراہم نے کئی ایکشن فلموں میں خود خطرناک سٹنٹس کیے اور زخمی ہوئے ہیں

جسم، دھوم، دوستانہ، نیویارک اور مدراس کیفے جیسی فلموں میں کامیابی حاصل کرنے والے جان ابراہم اپنی ’کامیابی‘ کا کریڈٹ صرف اپنے آپ کو دیتے ہیں۔

جان ابراہم نے سال 2014 میں ایک بینکر پریا رچال سے شادی کر لی۔ اس کے بعد قیاس آرائی ہونے لگیں کہ جان کی فلمی کیریئر میں کامیابی اور تبدیلی بیوی پریا کی وجہ سے آئی ہے۔

انھوں نے اپنی آنے والی فلم ’ڈھشوم‘ کے حوالے سے بی بی سی سے بات کی۔

انھوں نے اپنی فلمی کریئر کی کامیابی کا کریڈٹ خود کو دیتے ہوئے کہا، ’میری کامیابی کے پیچھے صرف میرا ہاتھ ہے کیونکہ میں نے بہت محنت کی ہے۔ مانا کہ مجھے بہت تعاون ملا ہے پر آخر میں مجھے ہی اداکاری کرنا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ DISHOOM
Image caption انہیں يقین ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں کافی طویل وقت تک رہیں گے کیونکہ وہ خاص طرح کی فلموں کا انتخاب کرتے ہی

بالی ووڈ میں جہاں بہت سے اداکار فلمی خاندان سے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ سال بعد غائب ہو جاتے ہیں وہی جان ابراہم نے 13 کامیاب سال گزارے ہیں۔

انہیں يقین ہے کہ وہ اس انڈسٹری میں کافی طویل وقت تک رہیں گے کیونکہ وہ خاص طرح کی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

جان ابراہم نے کئی ایکشن فلموں میں خود خطرناک سٹنٹس کیے اور زخمی ہوئے ہیں۔ پر جان کو سب سے زیادہ کامیڈی فلمیں پسند آتی ہیں۔

وہ کہتے ہیں، ’لوگوں کو لگتا ہے کے کامیڈی بیکار ہوتی ہے پر وہ سب سے خوبصورت اور مشکل چیز ہے۔ میری تمام کامیڈی فلمیں جیسے کہ گرم مصالحہ، دوستانہ، ویلکم بیک، دیسی بوائز سپر ہٹ رہی ہیں۔ میری وجہ سے نہیں پر کامیڈی ہی ہٹ ہے۔‘

ایکشن کامیڈی فلم ’ڈھشوم‘ میں جان ابراہم کے ساتھ اہم کردار میں ورون دھون اور جیکولین فرنانڈیز ہیں۔ ورون دھون کی ہدایت میں بنی یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

اسی بارے میں