رنبیر کو کترینہ کی یاد اور اجے کیوں برہم؟

تصویر کے کاپی رائٹ krk facebook
Image caption کمال نے اجے دیو گن کی فلم ’شوائے‘ پر تنقید کی

ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے کمال راشد خان جو ’کے آر کے‘ کے نام سے مشہور ہیں یا بِلا وجہ کر دیے گئے ہیں۔

نہ تو اداکار ہیں نہ فلمساز اور نہ ہی ڈائریکٹر لیکن نہ جانے کیوں بالی وڈ میں خاصی اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں کمال کبھی اپنے بیانات اور کبھی اپنی ٹویٹس سے سنسنی پھیلا دیتے ہیں۔

* بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے یہاں کلک کریں

* ’حاملہ ہونے سے میرے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘

*’جب تک کام ملےگا کرتی رہوں گی‘

اب ان کی حالیہ ٹویٹس نے بالی وڈ کے دو اچھے فلمسازوں کے درمیان گھمسان کی جنگ چھیڑ دی ہے۔

Image caption اجے نے کرن پر کمال کو اس طرح کی پبلسٹی کے لیے رشوت دینے کی خبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر ڈالا

کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی تعریف اور اجے دیو گن کی فلم ’شوائے‘ پر تنقید کی جو ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں۔

اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کمال کی اس ٹویٹ کو نظر انداز کر دیا جاتا کیونکہ ہر کوئی اس بات سے واقف ہے کہ کمال مفت کی پبلسٹی بٹورنے کے عادی ہیں لیکن میڈیا نے اس ٹویٹ کو خبر بنا دی اور انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی۔

کمال کی ٹویٹ پر اجے دیوگن بھڑک اٹھے اور کرن پر کمال کو اس طرح کی پبلسٹی کے لیے رشوت دینے کی خبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کر ڈالا بحرحال اس موضوع پر ابھی بحث جاری ہے لیکن کمال نے کمال کر ڈالا اس تنازع میں فلموں کے پروموشن کی سپاری لینے کا نیا کاروبار شروع کر دیا۔

ارجن کپور کی پارٹیاں

Image caption ارجن کے مطابق ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

اداکار ارجن کپور آج کل بڑے بھنائے ہوئے ہیں۔ دراصل ارجن اپنی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ تقریباً ختم کر چکے ہیں لیکن اسی دوران ان کے اور فلم ہدایت کار موہت سوری کے درمیان جھگڑے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

خبر ہے کہ ارجن کپور ہر روز زبردست پارٹی کر رہے اور ان پارٹیوں کے بڑے بڑے بل پیچارے ہدایت کار کے کھاتے میں ڈالتے رہے۔ جس پر انھوں نے احتجاج کیا لیکن جب بات باہر نکلی تو ارجن کپور آگ بگولہ ہو گئے اور اپنے پروڈیوسر باپ دادا کے نام کی دہائی دیتے ہوئے اسے دشمنوں کی سازش قرار دیا۔

ارجن کا کہنا تھا کہ وہ بونی کپور جیسے بڑی فلمساز کے بیٹے ہیں اس لیے وہ کبھی کسی پروڈیوسر کو اس طرح پریشان نہیں کر سکتے۔یہ ضرور کوئی ان کی امیج خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لگتا ہے کہ ارجن کو فلم کی کامیابی کا بھروسہ نہیں اسی لیے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی پارٹی منا رہے تھے۔

رنبیر کپور کو پھر آئی کترینہ کی یاد

Image caption رنبیر اور کترینہ کے درمیان تعلقات کی خبریں عرصے سے تک میڈیا پر چھائی رہی

رنبیر کپور جو کترینہ اور اپنے رشتے کے بارے میں ہمیشہ ہی خاموش رہا کرتے تھے آج کل اس بارے میں خوب باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کبھی کسی انٹرویو میں وہ کترینہ کو اپنی زندگی میں ایک اہم ستون بتاتے ہیں تو کبھی اس رشتے کے ٹوٹنے پر تکلیف ظاہر کرتے ہیں۔

اب ایک اور انٹرویو میں انھوں نے اپنی شراب نوشی کے مسائل اور کترینہ پر پھر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کترینہ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کریں گے کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہ اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے موقع پر اس موضوع کو کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب رنبیر سے کوئی پوچھے کہ بھائی ابھی تک آپ کر کیا رہے تھے۔ ویسے یہ فلمسٹارز بھی خاصے دلچسپ ہوتے ہیں کب کہاں کیسے کس چیز کا استعمال کرنا ہے انھیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے۔

اس سے پہلے دپیکا کی فلم تماشا کی ریلیز کے موقع پر دپیکا اور اپنے سابق رشتے کے بارے باتیں بھی کرتے رہے اور ساتھ ہی یھ بھی واضح کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ اس موضوع کو بیچنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ بحرحال رنبیر اپنے کرئیر کے جس دور میں ہیں انھیں اس طرح کی خبروں کی اشد ضرورت ہے۔

نواز الدین صدیقی کا تجربہ یا قسمت

تصویر کے کاپی رائٹ crispy bollywood
Image caption ’فریکی علی ‘میں نواز الدین ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے

اداکار نواز الدین صدیقی جس طرح بالی وڈ میں قدم جما رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔ وہ ایک باصلاحیت اور غیر متنازع اداکار ہیں اسی لیے اتنی جلدی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں۔

نواز الدین اب جلدی ہی فلم ’فریکی علی ‘میں ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ نواز کو ہیرو بنانے کا دلچسپ آئیڈیا کسی اور کا نہیں بلکہ سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کا ہے۔ بحرحال نواز بھی دوسرے نئے اداکاروں کی طرح انڈسٹری کے بارے میں اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کسی طرح کا امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

نواز الدین کی یہ بات کافی حد تک درست ہے بالی وڈ میں واقعی ٹیلنٹ کو سراہا جاتا ہے لیکن ہر کسی کا تجربہ یا قسمت نواز الدین جسی نہیں ہوتی جنھیں سلمان خان جیسا مینٹر ملتا ہو۔

اسی بارے میں