BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 August, 2005, 11:59 GMT 16:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کلیسا میں فلمبندی پر احتجاج
 
ٹام ہینکس، ’دا ڈاونچی کوڈ‘
ٹام ہینکس ڈاکٹر رابرٹ لینگڈن کا کردار ادا کر رہے ہیں
رومن کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والی ایک راہبہ امریکی مصنف ڈین براؤن کے مشہور ناول ’دا ڈاونچی کوڈ‘ پر بننے والی فلم کی لنکن گرجا گھر میں فلمبندی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

میری مائیکل نامی یہ راہبہ فلمبندی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے احتجاجاً اس گرجا گھر کے باہر بارہ گھنٹے سے محوِ دعا ہے۔

اکسٹھ سالہ راہبہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم کیتھولک عقیدہ سے متصادم ہے اور وہ اپنے احتجاج سےفلم کے اداکاروں اور عملے پر پڑنے والے اثرات کی پرواہ نہیں کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ میرے نزدیک یہ اہم ہے کہ خدا کیا سوچے گا نہ کہ یہ کہ فلم کا عملہ کیا سوچتا ہے۔ جب میں روز ِحشر خدا سے ملوں گی تو کہہ سکوں گی کہ میں نے احتجاج کرنے کی بھر پور کوشش کی تھی‘۔

فلم کے پروڈیوسروں کو ویسٹ منسٹر ایبے میں فلمبندی کی اجازت نہ ملنے کے بعد لنکن گرجا گھر کے ڈین پادری ایلک نائٹ نے اس کلیسا میں فلمبندی کی اجازت دی تھی۔ فلم کےپروڈیوسروں نے گرجا کو ایک لاکھ پاؤنڈ عطیہ بھی دیا ہے۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں فلمبندی کی اجازت اس لیے نہیں دی گئی تھی کیونکہ ناول میں کہا گیا ہے کہ اس گرجا گھر میں حضرت عیسٰی کی زندگی کا راز پنہاں ہے۔

’دا ڈاونچی کوڈ‘ میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس ادا کر رہے ہیں۔

 
 
66دی دا وِنچی کوڈ
ویٹیکن کو چونکا دینے والی کتاب کی مقبولیت
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد