BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 30 July, 2007, 17:48 GMT 22:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عظیم فلم ساز برگمان رخصت
 
انگمار برگمان
انہوں نے فلمسازی کے ساٹھ سالہ کرئر میں پینتالیس فلمیں بنائیں
جدید سنیما کے ایک اہم ترین فلمساز اور ڈائریکٹر انگمار برگمان نواسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

’کرائم اینڈ وسپرز‘، ’دی سیونتھ سیل‘ اور ’وائلڈ سٹرابری‘ ان کی شاہکار فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ ان سرکردہ ڈائریکٹروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ڈائریکٹروں، فلمسازوں اور سکرپٹ لکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے فلمسازی کے ساٹھ سالہ کرئر میں پینتالیس فلمیں بنائیں جن میں پانچ ٹیلی ویژن کے لیے تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد دستاویزی فلمیں اور سٹیج اور ریڈیو پروڈکشن کیں۔

انیس سو ساٹھ سے انیس سو چوراسی کے دوران انہیں نو بار ذاتی طور پر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور تین بار ان فلموں نے اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ان کی دو فلموں نے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس، بافٹا ایوارڈ، چار نے سیزر ایواڈ اور ایک کو گولڈن گلوب ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

برگمان کا انتقال سویڈن میں ان کے گھر میں ہوا ہے اور تاحال ان کے انتقال کے اسباب کے بارے میں اطلاعات نہیں ملیں۔

انگمار برگمان فاؤنڈیشن کے صدر سٹرائڈ سوڈوبرگ وڈنگ نے ان کے انتقال کو ’سویڈن ہی کا نہیں پوری دنیا کا ناقابلِ یقین نقصان‘ قرار دیا ہے۔

انگمار برگمان
انہوں نے اپنی فلموں سے یہ بات ثابت کی کہ سنیما آرٹ فارم بھی بن سکتا ہے

دنیا بھر میں فلم کے ایک انتہائی مؤقر برطانوی جریدے ’سائٹ اینڈ ساؤنڈ‘ کے مدیر نک جیمز نے انگمار برگمان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ صرف عظیم ترین فلمسازوں میں سے ایک نہیں تھے بلکہ سنیما کی دنیا کے ایک بڑے انسان پرست بھی تھے‘۔

ان کا کہنا ہے ’اس وقت سنیما میں ان کی سطح کے لوگ کم ہی ہیں۔ انہوں نے اپنی فلموں سے یہ بات ثابت کی کہ سنیما آرٹ فارم بھی بن سکتا ہے‘۔

برگمان نے پانچ بار شادی کی۔ ان سے ان کے آٹھ بچے ہوئے۔ چار بار ان کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی اکثر فلموں شادی شدہ جوڑوں میں کشاکش اور کشیدگی کے گرد گھومتی ہیں۔

انہوں نے ایک بار خود اپنی فلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری فلمیں ہمیشہ میری سوچ، میرے جذبات، میری ذاتی کشاکش، میرے خوابوں اور میری خواہشوں کا حصہ ہوتی ہیں‘۔

ابھی برگمان کی تدفین کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تدفین میں ان کے انتہائی قریبی دوست اور عزیز شامل ہونگے۔

 
 
بہتر کیلیئے بہترین
’سٹی لائٹس‘ بہتر کے لیئے بہترین کیوں؟
 
 
سب سے بہترین فلم
وہ جو کسی بھی حد سے گزر سکتے ہیں
 
 
’دی گولڈ رش‘
رلانا اور ہنسانا چارلی چپلن پر ختم ہو چکا ہے
 
 
سو بہترین فلمیں 100 بہترین فلمیں
ایک سو سال کی سو بہترین فلمیں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد