BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 September, 2007, 13:10 GMT 18:10 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’موسیقی سکھائی نہیں جا سکتی‘
 
کیلاش کھیر
میں تکلیف اور آرام کو یکساں طور پر لیتا ہوں:کیلاش کھیر
ہندوستان کے مشہور گلوکار کیلاش کیھر کا کہنا ہےکہ ان کےگانےان کی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں اور زندگی نے جو کچھ انہیں دیا ہے وہ انہیں تجربات کا نچوڑ اپنےگانوں میں سماج کو لوٹا رہے ہیں۔

بی بی سی ہندی کے سنجیو سریواستو کے ساتھ ایک غیر رسمی انٹرویو کے دوران کیلاش کا کہنا تھا کہ موسیقی ایسی چيز ہے جو آپ کو کوئی سکھا نہیں سکتا بلکہ یہ ہنر پیدائشی ہوتا ہے ۔

آپ سے سب سے پہلا سوال؛ آپ کی آواز سن کرایسا لگتا ہے جیسے یہ سیدھے دل اور روح سے نکل کر آرہی ہے۔ کیسے پائی یہ آواز؟

آواز قدرت کی دین ہوتی ہے لیکن زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے زندگی میں بہت تھپیڑے کھائے اور بہت تجربہ حاصل کیا۔ ان تجربات سے جو کچھ بچا ہے وہ روح سے جڑ ا ہوا ہے۔ اس لیے جب بھی گاتا ہوں تو لگتا ہے کہ بالکل روح سے گارہا ہوں، میرے زندگی کے کھٹے میٹھے تجربات کا نچوڑ میرے گانے ہیں۔

ایسا لگتا ہےکہ آپ کی زندگی کے کھٹے میٹھے اور سکھ ُدکھ کے تجربات میں دکھ کے تجربات زيادہ ہیں؟

ایسی بات نہیں ہے،کسی بھی آدمی کی زندگی میں دکھ تھوڑی دیر کے لیے بھی آئے تو زیادہ لگتا ہے۔ لیکن میں تکلیف اور آرام کو یکساں طور پر لیتا ہوں۔ گزشتہ برس میرا ایک ایلبم ’ کیلاشا‘ آیا تو میں اسی وقت بیمار پڑ گيا تھا۔

مجھے اے آر رحمان کا فون آیا کہ ’تم سچ میں بیمار ہو یا آنا نہیں چاہتے ، مجھے لگا کہ جب آپ کا وقت ہوتا ہے تو ہر طرف آپ کے نام کی لوٹ مچی رہتی ہے، نہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

 موسیقی ایسی چيز ہے جو آپ کو کوئی ادارہ نہیں سکھا سکتا موسیقی پیدائشی ہوتی ہے۔ یہ فن آپ کو پیدائش کے ساتھ آتا ہے اور بس ریاض کی ضرورت ہوتی ہے
 
کیلاش کھیر

آپ کی قسمت کیسے بدلی؟
میں ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کا رہنے والا ہوں، دلی کے ایک محلے میور وہار میں میری پرورش ہوئي ۔ میں نے دلی یونیوریسٹی سے کرسپونڈینٹ سے پڑھائي کی اور ساتھ ہی موسیقی کی تعیلم حاصل کرتا رہا۔

سنگیت بھارتی، گندھروں مہاودھالیہ جیسے اداروں سے میں نے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ لیکن میں یہاں بھی کہنا چاہتاہوں کہ موسیقی ایسی چيز ہے جو آپ کو کوئی ادارہ نہیں سکھا سکتا موسیقی پیدائشی ہوتی ہے۔ یہ فن آپ کو پیدائش کے ساتھ آتا ہے اور بس ریاض کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں بچپن سے فلمی موسیقی کے بجائے کچھ دوسری طرح کی موسیقی سیکھنا چاہتا تھا ، جو ملک کے مختلف حصوں میں گایا جاتا ہے۔ جس پر لوگوں کا بہت زيادہ دھیان نہیں جاتا ہو۔

میں نے چھوٹے شہروں اور قصبوں کے مقامی گیتوں پر اپنا دھیان بڑھایا اور ایسی موسیقی سیکھنے کا جذبہ میں ہمشہ اپنے اندر رکھتا تھا۔

آپ کے جد وجہد کے زمانے میں کون سا ساتھی آپ کا سب سے قریبی رہا؟
مجھے لگتا ہےکہ وہ ساتھی پروردگار تھا جس نے ہمارا ہر وقت ساتھ دیا، میرا گھر جس نے اس وقت مجھے سمجھا اور ساتھ دیا، جب میں سماج میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ ماں آپ کو ایسا حوصلہ دیتی ہے اور یہی حوصلہ آپ کو طاقت دیتا ہے، بھائی مہیش اور بہن نوتن کی بھی بہت مددر ہی ہے۔

کیلاش کھیر
کیلاش کھیر اپنے پہلے ہی گانے’اللہ کے بندے ‘سے مشہور ہو گئے تھے

آپ کو کب لگا کی آپ کی آواز دوسروں سے الگ ہے؟
جب میں موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لوگو ں کے پاس گيا تو ان کا کہنا تھا کہ میری آواز اچھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں موسیقی کے میدان میں آنا چاہوں تو کوئی ساز بجانا سیکھوں اور گانے کا ارادہ چھوڑ دوں، میں نے بہت دنوں تک بجانا سیکھا، قریب دو سال تک گٹار سیکھتا رہا، کھبی تبلہ سیکھا، لیکن کچھ بھی نہیں سیکھ پایا۔

کئی لوگ کہتے ہیں کہ آپ جس طرح کی موسیقی گاتے ہیں اس میں ’ہیلنگ ٹچ‘ ہے۔ اگر آدمی سن لے تو اسے بہت راحت ملتی ہے۔

ہاں! یہ بالکل صحیح بات ہے، نیویارک میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے بتایا کہ دنیا میں ایسی کئی بیماریاں ہیں جس کا علاج صرف موسیقی سے ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مجھے اس بات کی شاباش دی کہ میری موسیقی کچھ اسی طریقے کی ہے۔ میری موسیقی اور الفاظ کا ایک ایسا سنگم ہے کہ لگتا ہےکہ کوئی آپ کو بلا رہا ہے۔

آپ صوفی موسیقی زیادہ گاتے ہیں، تو صوفی موسیقی گانے کا فیصلہ کیسے کیا؟
میں پہلے شاستریہ موسیقی کی تعلیم حاصل کرتا تھا ، مجھے لگا کہ میں شاستریہ موسیقی ٹھیک سے نہیں سیکھ پاؤں گا۔

میں ایسے کسی شخص کو نہیں جانتا جس نے اپنی جوانی میں شاستریہ موسیقی کی بنیاد پر بڑا نام حاصل کیا ہو، اور مجھ پر اپنے والدین کے سامنے کچھ کرنے کی ذمہ داری تھی، ان حالات میں میں نے صوفی موسیقی کو انتخاب کیا۔

 مجھے چہرے پڑھنے کی بہت عادت ہے، میں لوگوں کی حرکتیں دیکھتا ہوں، لوگ اخباروں کے شوقین ہوتے ہیں، ورنہ چہروں پر کیا کچھ نہیں لکھا ہوتا
 
کیلاش کھیر

آپ کو سب سے پہلا بریک کب ملا؟
میں اپنی ایلبم ریکارڈ کرنے ممبئی گیا تھا وہیں مجھے نریش اور پریش نام کے دو کمپوزر ملے،ان کے ساتھ مل کر میں نے گانے ریکارڈ کیے۔ لیکن میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں اپنا ایلبم پروڈیوس کرپاتا، میرا ایلبم نہیں نکل پایا ، لیکن نریش اور پریش نے میرے ریکارڈ گانوں کو کئي لوگوں کو سنایا، لوگوں نے بہت تعریف کی اور مجھے اشتہار میں گانے کاموقع مل گیا۔

میں اشتہار کے گانوں میں بہت چلا، پھر وشال شیکھر نے میری آواز سنی اور مجھے ٹرائل کے لیے بلایا، وہ گانا تھ 'االلہ کے بندے' وہ فلم کا نغمہ جب ایک برس بعد بازار میں آیا تو بہت مقبول ہوا اور بہت سے انعامات ملے، اس کے بعد میں تھوڑا بہت بہتر پوزيشن میں آگيا۔

آپ کا پسندیدہ موسیقا ر کون ہے؟
شنکر- احسان، وشال- شیکھراور وشال بھاردواج کا کام بہت آچھاہے۔ آج کل سلیم – سلیمان بہب بہتر موسیقی دے رہے ہیں۔ نریش پریش بھی مجھے بہت پسند ہیں،جنہوں نے میرے دونوں ایلبم بنائے، آج ان ایلبمز کے سبھی گانوں کی مانگ صرف ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بہت ہوتی ہے۔

آپ نے جو بھی فلمی گیت گائے ہیں ان میں آپ کا سب سے پسندیدہ گانا کون سا ہے۔

کہتے ہیں کہ کیلاش کے گانوں میں ایک ہیلنگ ٹچ ہے

منگل پانڈے فلم کا نغمہ ’ تیرا دیوانہ ہوں مولا، تیرا پروانہ ہوں مولا‘۔

اداکاری کرنے کادل نہیں چاہتا؟
نہیں بلکل نہیں، پروردگار ہمشہ کچھ نہ کچھ کراہی رہا ہے۔ میرا خيال ہے کہ جب سے میں بالی ووڈ میں آیا ہوں تب سے پروردگار مجھ سے کام لے رہا ہے۔

موسیقی کے علاوہ کون سی چیزیں آپ کو پسند ہے؟
میں لکھتا ہوں، مجھے چہرے پڑھنے کی بہت عادت ہے، میں لوگوں کی حرکتیں دیکھتا ہوں، لوگ اخباروں کے شوقین ہوتے ہیں، ورنہ چہروں پر کیا نہیں لکھا ہوتا۔

آپ کو عجیب نہیں لگتا کہ پہلے جد و جہد کرو بعد میں ذمہ داری پوری کرو؟

یہی سچ ہے صاحب، یہی زندگي کا مطلب ہے۔

آپ کی شادی ہوچکی ہے؟
میری شادی اب تک نہیں ہوئی ہے اس بارے میں گھر کے بڑے ہی سوچتے ہیں۔

آپ کی پسندیدہ اداکارہ؟
مجھے رانی مکھرجی کی فلمیں اچھی لگتی ہیں۔

آپ کی آنے والی فلمیں کون سی ہیں؟
میں جن فلموں ميں نغمہ گانے جارہا ہوں وہ ہے نچ لے ، تیرا نام، بھول بھولیا اور ون ٹو تھری۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد