BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 07 July, 2008, 11:07 GMT 16:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر
 

 
 
ہرمن بویجا اور پرینکا چوپڑا
ہیری بویجا کی فلم’لو اسٹوری 2050‘گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے، ہرمن بویجا فلم میں ہیرول کا رول اداکر رہے ہيں
یہ تو سازش ہے۔۔۔۔
فلمساز ہیری بویجا بہت پریشان ہیں، ایک تو اس لیے کہ انہوں نے اپنے سمارٹ بیٹے ہرمن بویجا کو لے کر فلم بنائی۔ فلم ’لواسٹوری 2050‘ کا آئیڈیا نیا تھا اور انہیں امید تھی کہ یہ فلم سپر ہٹ ہو گی۔خیر ایسی امید تو ہر فلم سٹار یا فلمساز کرتا ہے لیکن افسوس کہ ان کی اس فلم کے ساتھ عامر نے اپنے بھانجے عمران کی فلم ’ جانے تو یا جانے نا‘ ریلیز کر دی۔

اب شائقین عمران کی فلم پسند کر رہے ہیں اور ہیری کا الزام ہے کہ ان کی فلم کو سبوتاژ کرنے کی یہ سازش تھی۔ اپنے اس الزام کا ہیری کے پاس جواب بھی ہے کہ عمران کی فلم بہت پہلے ریلیز ہونے والی تھی لیکن جان بوجھ کر اس کی تاریخ ان کی فلم کے ساتھ کر دی گئی کیا یہ غلط مقصد کے تحت نہیں تھا؟ ہیری جی کیا واقعی؟

لندن کی شلپا

شلپا شیٹی نے ریالٹی شو’ بگ برادر‘ سے مقبولیت کی نئی بلندی کا سفر کیا
اگر کچھ دنوں میں یہ خبر آئے کہ شلپا شیٹی کو لندن کی شہریت مل گئی تو ہمیں تعجب نہیں ہو گا۔ویسے یہ الگ بات ہے کہ لندن بالی وڈ کے بیشتر سٹارز کا دوسرا گھر بن چکا ہے۔ لیکن شلپا کے لیے تو وہ پہلا گھر بنا ہے۔

خبروں کے مطابق شلپا نے لندن میں ایک مکان خرید لیا ہے۔ارے بھئی وہ ایسا کیوں نہ کریں۔۔۔ان کا بوائے فرینڈ برطانیہ میں رہتا ہے۔اسی لندن نے انہیں دنیا میں مقبول کیا تو پھر۔۔۔۔۔شلپا واقعی بہت سمجھدار ہیں۔

ممبئی میں میامی
فلم دوستانہ کے سارے اداکار جان ابراہام، ابھیشیک بچن، ہیروئین پرینکا چوپڑہ، سب بیچارے وائرل فیور کا شکار ہو گئے۔جس کی وجہ سے سب میامی میں شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ممبئی چلے آئے۔

بیچارہ فلمساز کیا کرتا۔وہ بھی وطن لوٹنے پر مجبور ہو گئے اور اب انہوں نے فلم سٹی میں ہی میامی بنا ڈالا۔ لگتا ہے پرانا دور واپس آگیا جب سٹوڈیو میں ہی فلم کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی۔

ویسے یہ آئیڈیا بھی کچھ برا نہیں اگر زیادہ تر فلموں کی شوٹنگ اسی طرح ہو تو فلم کا بجٹ بھی کم ہو گا لیکن اس بہانے مفت میں غیر ممالک کی تفریح اگر بند ہو جائے گی تو کیا سٹارز اسے منظور کریں گے؟ مشکل ہی ہے۔

میرے پاس عامر ہے۔۔۔

عامر خان نے شاہ رخ کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں دیگر اکتیس سٹارز کے ساتھ رقص کرنے سے انکار کر دیا تھا
جی ہاں آج کل زویا اختر یہ کہتی پھر رہی ہیں۔ دراصل عامر جنہوں نے شاہ رخ کی فلم اوم شانتی اوم میں دیگر اکتیس سٹارز کے ساتھ بطور مہمان رقص کرنا منظور نہیں کیا تھا اب زویا کی فلم’ لک بائی چانس‘ کے لیے حامی بھر دی۔ اب ان کے ساتھ آپ کو رانی مکھرجی ، کرینہ کپور، راجو ہیرانی، رشی کپور، ڈمپل کپاڈیہ، جوہی چاؤلہ ، رتیک روشن بھی نظر آئیں گے۔دیکھتے ہیں زویا کا لَک کتنا کام کرتا ہے۔

اُلٹا گڈلک
فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بیچارے فلمساز کیا کیا نہیں کرتے؟ لیکن ڈراؤنی فلمیں بنانے والے کرن رامسے نے تو حد کر دی انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ گڈ لک‘ کے سارے شہر میں ہورڈنگز لگائے لیکن الٹے، سب حیران۔

دوستوں نے ہمدردی میں انہیں فون کیا کہ بھئی کسی نے تمہارے ساتھ دشمنی نکالی ہے اور شہر کے سارے پوسٹرز الٹے کر دیے ہیں لیکن لوگوں کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا جب انہیں یہ جواب ملا کہ دراصل یہ کام ان کے دشمن نہیں بلکہ ان کے جیوتش کا ہے جس نے انہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بارش لیکن منرل واٹر کی
آپ بارش میں بھیگتے ہیں تو کیا آپ کے بال خراب ہو جاتے ہیں۔یہ کوئی پہیلی نہیں ہے بلکہ ہم سیدھا سوال کر رہے ہیں۔ جی ہاں اس سوال کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ اداکار سونو سود نے راجشری پروڈکشن کی فلم ’ایک وواہ ایسا بھی‘ کے سیٹ پر فرمائش کی کہ بارش کا منظر فلمانے کے لیے عام پانی نہیں بلکہ منرل واٹر استعمال کریں کیونکہ عام پانی سے ان کے بال خراب ہو جاتے ہیں؟ دیکھا آپ نے ایک فلم جودھا اکبر سے شہرت ملنے پر اتنے نخرے؟

ووک کا مشن استنبول

وویک ابرائے آج کل ترک زبان سیکھ رہے ہيں
زید خان آج کل آسٹریا کے کسینوز میں زیادہ نظر آتے ہیں وہ دن رات جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ہم نے وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وہ چونکہ سبھاش گھئی کی فلم ’یوراج‘ میں جواری کا کردار کرنے والے ہیں اس لیے وہ ابھی سے اس کی مشق کر رہے ہیں۔

شلپا شیٹی سنی دیول کی فلم ’دی مین ‘ کے لیے وائلن بجانے کی مشق کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم میں ہالی وڈ سٹنٹ ڈائرکٹر ٹام ڈیلمار سے سٹنٹ سیکھ رہی ہیں۔

وویک نے مشن استنبول کے لیے ترکی زبان سیکھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کیں۔ کیا بات ہے آج کل سٹارز محنت بہت کرتے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ اس کے باوجود ان چند سٹارز کی فلمیں ہی کامیاب نہیں ہوتیں۔

خان کی مصروفیت

شاہ رخ خان کا شو ’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ مقبول ہواہے
شاہ رخ خان لندن میں چھٹیاں منانے گیے ہیں، چھٹیاں بھی منانے بھی دیں یاروں۔ ’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘ جیسے ٹی وی شو ختم کرنے کے بعد اب ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ کرنے والے ہیں اور ان کے پاس اتنی فلمیں قطار میں ہیں کہ وہ آئندہ برس تک ایک دن کی بھی چھٹی نہیں لے سکتے۔

پہلے وہ اپنی پروڈکشن فلم ’بلو باربر‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے اس کے بعد رب نے بنا دی جوڑی کی شوٹنگ پھر کرن جوہر کی فلم’ خان ‘ کی امریکہ میں شوٹنگ پھر فلم ’ڈان‘ کا سیکوئیل۔۔۔۔۔۔

پیسہ وصول
ایک نیا تجربہ یا پھر ایک نئی پبلسٹی۔ جی ہاں فلم ’ مخبر‘ کے فلمساز نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی فلم لوگوں کو پسند نہیں آتی ہے تو وہ لوگوں کو ان کا پیسہ واپس کر دیں گے۔سنیل شیٹی،سمیر دتانی اور رائما سین کی اداکاری والی یہ فلم سننسی خیز سسپنس سے بھر پور فلم ہے۔کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اس فلم کی اس سے اچھی پبلسٹی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔

کشمیر میں فلمبندی

’پرزانیہ‘ کے بعد راہل ڈھولکیا کی زبدست پذیرائي ہوئی تھی
گجرات فسادات پر مبنی فلم ’پرزانیہ‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا جو کشمیر کے موجود حالات پر فلم ’لمحہ ‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، کشمیر کی وادیوں کا دورہ کر کے واپس لوٹے ہیں۔ڈھولکیا لولاب ویلی، ہندوارا، کپوارا، باندی پورہ جیسے علاقوں میں شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس طرح عام آدمی ان پر کشیدہ ماحول میں جینے پر مجبور ہے تو پھر وہ شوٹنگ کیوں نہیں کر سکتے۔۔۔
 
 
سیف علی خان بالی وڈ ڈائری
سیف کی شادی میں رکاوٹ اور عامر کا دم
 
 
امرتا راؤ بالی وڈ ڈائری
مقبول فداحسین کی پسند امرتا، پریشان وویک
 
 
 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
 
 
شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
 
 
امیتابھ بچن (فائل فوٹو) بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
 
 
ایشوریہ رائے بالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
 
 
ثانیہ مرزا بالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
 
 
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد