BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 14 July, 2008, 09:48 GMT 14:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب
 

 
 
شاہد کپور
شاہد اور ثانیہ کی دوستی کے چرچے عام ہیں
شاہد۔بپاشا کی جاری سرد جنگ
شاہد اور بپاشا کے درمیان سرد جنگ آج بھی جاری ہے۔خبر کچھ یوں ہے کہ پاشا میوزیکل ریالٹی شو’سا رے گا ما پا‘ کے پروگرام میں مدعو تھیں۔انہوں نے میک اپ بھی کر لیا تھا اور سیٹ پر جانے کے لیے تیار تھیں کہ یکایک پتہ چلا وہ میک اپ روم سے واپس گھر چلی گئیں۔۔۔۔سب پریشان ہوئے۔ہمارے خبری نے بتایا کہ دراصل پباشا کو پتہ چل گیا تھا کہ پروگرام کے منتظمین نے شاہد کپور کو بھی ان کی آنے والی فلم ' قسمت کنکشن ' کی تشہیر کے لیے مدعو کیا ہے اور وہ سیٹ پرپہنچ گئے ہیں۔بے بی آپ پروفیشنل ہونا کب سیکھیں گی۔۔۔۔ارے جس وجہ سے آپ شاہد سے ناراض ہیں اب تو وہ وجہ بھی ان کے ساتھ نہیں رہی یعنی کرینہ کپور جنہوں نے جان کو ’بے جان‘ اداکار کہا تھا۔۔۔۔۔۔

شاہد ثانیہ کنکشن
شاہد کپور وشال بھاردواج کی فلم’ کمینے‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کر رہے تھے اور وہاں اچانک ان کی ایک خاص مہمان آگئیں۔یہ تھیں ثانیہ مرزا۔دونوں وہاں لوگوں سے بے پرواہ کبھی سیٹ پر تو کبھی شاہد کی وین میں گپ شپ کرتے رہے۔اب دونوں کے درمیان کون سا کنکشن ہے اس کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔

اداکاری کے شہنشاہ
یہ حقیقت ہے کہ دلیپ کمار کو بالی وڈ میں اداکاری کا شہنشاہ مانا جاتا ہے اور اسے اب دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ اشوک بھٹ نے کیا ہے۔ وہ دلیپ کمار پر ساٹھ منٹ کی دستاویزی فلم ’ابھینئے سمراٹ کی داستان‘ بنا رہے ہیں۔یہ فلم اسی سال ستمبر میں سیٹ پر جائے گی۔اس میں دلیپ کمار کی اداکارہ بیوی سائرہ بانو کے علاوہ ان کی زندگی کے چند اہم دوستوں کے انٹرویو چند یادگار اور کامیاب فلموں کے مناظر اور بہت کچھ شامل ہو گا۔ہمیں لگتا ہے کہ آج کے نئے اداکاروں کے لیے یہ واقعی ایک ایسی دستاویزی فلم ہو گی جسے وہ اپنی غیر ملکی فلموں کی سی ڈی لائبریری میں پہلے شیلف پر رکھنا پسند کریں گے۔

قطرینہ کیف
دل کی مراد پوری ہوئی

شاہ رخ کا ٹی وی پروڈکشن
فلمیں بنانے کے بعد اب شاہ رخ ٹی وی شوز کا پروڈکشن کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے راجیو شکلا اور ان کی بیوی انورادھا کی کمپنی’ای ٹوئنٹی فور‘ اور اپنی فلمی کمپنی ریڈ چلی کے اشتراک کے ساتھ کئی ٹی وی ریالٹی شوز کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔لیکن ایک دلچسپ خبر تو یہ ہے کہ اس میں سے ایک شو میں شاہ رخ کی بیوی گوری خان ایک شو کی میزبانی کرنے والی ہیں۔لیکن ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب اس شو میں خود شاہ رخ مہمان بن کر آئیں۔

مہربان موسم
قطرینہ کیف اوٹی میں رنبیر کے ساتھ راج کمار سنتوشی کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔انہیں سولہ جولائی کو ایک دن کی رخصت چاہئے تھی کیونکہ اس دن ان کی سالگرہ ہے اور وہ سارا دن اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ گزارنا چاہتی تھیں۔قطرینہ نے شاید دل سے دعا مانگی کیونکہ موسم اچانک خراب ہو گیا اور سنتوشی نے شوٹنگ ہی کینسل کر دی۔

اب راکھی پکائے گی
راکھی پکاتی ہے یہ تو سب جانتے ہیں۔آپ حیران نہ ہوں وہ واقعی میں ٹی وی شو پر کھانا پکائیں گی تو آپ کیا سمجھے ممبیا زبان کا پکانا یعنی بور کرنا۔ہم یہ کہنے کی ہمت کیسے کر سکتے ہیں بھئی۔۔۔۔۔

ملکہ شیراوت
ملکہ اپنے بولڈ رویہ کے لیے مشہور ہیں

ملکہ۔۔اگلی یا پگلی؟
سب جانتے ہیں کہ ملکہ شیراوت کی فلم اگلی اور پگلی جلد ہی نمائش کے لیے پیش ہونے والی ہے۔اس لیے وہ اپنی فلم کی تشہیر بھی کر رہی ہیں۔شاہد کی ہی طرح وہ بھی پروگرام ’سارے گاماپا‘ میں پہنچیں۔اب جہاں ملکہ ہوں وہاں ہنگامہ نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔خبریں یہ اڑیں کہ پروگرام کے ججوں نے ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا۔بیباک ملکہ کہاں چپ رہنے والی تھیں انہوں نے بھی کہہ دیا وہ بڈھے ججوں کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے ناظرین کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گی۔۔۔۔واہ ملکہ واہ

عمران کا شکوہ
بالی وڈ میں سب نے عمران ہاشمی کو کِسنگ کِنگ مان لیا ہے۔ لیکن کسی نے بھی راہول بوس کو یہ خطاب نہیں دیا۔راہول نے اپنی فلموں میں کئی ہیروئینوں کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر کیے۔ اب آنے والی فلم مان گئے مغل اعظم میں انہوں نے ملکہ کو کئی کِس کیے۔بس اسی لیے عمران ہاشمی کو گلہ ہے کہ یہ لیبل صرف انہی کو کیوں دیا گیا ؟

عمران کی باڈی
انڈسٹری میں آنے والا ہر ہیرو اب اپنی باڈی بنانے میں لگا ہے تو پھر عمران خان اس سے پیچھے کیوں رہتے۔جی ہاں انہیں فلم جانے تو یا جانے نا کی کامیابی کے بعد سنجے گدھوی نے اپنی فلم’ کڈنیپ اینڈ لک‘ کے لیے سائن کر لیا ہے اور وہ اپنی باڈی بنانے میں مصروف ہیں۔

 
 
سیف علی خان بالی وڈ ڈائری
سیف کی شادی میں رکاوٹ اور عامر کا دم
 
 
امرتا راؤ بالی وڈ ڈائری
مقبول فداحسین کی پسند امرتا، پریشان وویک
 
 
 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
 
 
شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
 
 
امیتابھ بچن (فائل فوٹو) بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
 
 
ایشوریہ رائے بالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
 
 
ثانیہ مرزا بالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
 
 
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد