BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 July, 2008, 10:16 GMT 15:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض
 

 
 
سلمان خان اور شاہ رخ خان
چند دن قبل ممبئي میں ایک پارٹی کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تکرار ہوگئی تھی

شاہ رخ اور سلمان میں لڑائي
بالی وڈ کے دو سپر اسٹار خان جب آپس میں ٹکرائے تو ٹی وی چینلز اور اخبارات کی سرخیاں بننا یقینی ہے۔ ہوا یوں کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ قطرینہ کیف کی سالگرہ پارٹی سلمان اور شاہ رخ کی تکرار کے سبب جنگ کا میدان بن گئی۔

ہمارے خبری کے مطابق باندرہ کے ایک شاندار ہوٹل میں پارٹی اپنے شباب پر تھی۔ سلمان خان ’ہائی سپرٹ‘ میں تھے۔اتنے میں شاہ رخ اپنی بیگم گوری خان کے ساتھ پہنچے۔ سلمان نے انہیں چھیڑنا شروع کر دیا کہ تو کیا سپر سٹار ہے، میں ہوں سپر سٹار تیرا ٹی وی شو فلاپ ہے وغیرہ وغیرہ، شاہ رخ کہاں چپ رہتے انہوں نے سلمان کے ٹی وی شو پر ریمارکس پاس کیے۔اور پھر یہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ دونوں ایک دوسرے کو مارتے اگر عامر خان بیچ بچاؤ نہ کرتے۔

سلمان کے قریبی دوست کہتے ہیں کہ دراصل سلمان نے اپنی ہوم پروڈکشن ’میں اور مسز کھنہ‘ میں شاہ رخ کو بطور مہمان اداکاری کرنے کی گزارش کی تھی جسے شاہ رخ نے قبول نہیں کیا۔

یہی بات سلمان کو بری لگی تھی اور اسی لیے انہوں نے شاہ رخ کوخود غرض تک کہہ دیا۔اس ٹکراؤ کا نتیجہ یہ ہوا کہ بالی وڈ دو گروپ میں تقسیم ہو گیا۔

کچھ شاہ رخ تو کچھ سلمان کی حمایت میں۔اب آپ ہم سے مت پوچھئے گا کہ ہم کس گروپ میں ہیں۔ ہاں آپ اپنا گروپ طے کر سکتے ہیں۔ویسے کوئی بات نہیں یہ پھر ملیں گے کیونکہ یہ ان کی پہلی لڑائی نہیں ہے۔

امیتابھ کی ناراضگی

امیتابھ بچن کی فیملی
اس وقت امیتابھ بچن متعدد اکاروں کے ساتھ’ ان فارگیٹیبل‘ ٹور پر ہيں

امیتابھ بچن بہت ناراض ہیں۔ اتنے کہ انہوں نے ٹورنٹو میں اپنے ٹور ’ اَن فارگیٹیبل‘ کا شو کرنے کے بعد اپنے بلاگ میں لکھا کہ کوئی ’ سپر سٹار‘ ان کے اس ٹور کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ کہ اگر یہی چلتا رہا تو وہ چپ رہنے اور وقار قائم رکھنے کی کوشش ختم کر سکتے ہیں۔اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اشارہ کس طرف ہے۔

زید بنے صحافی

زید اپنی آنے والی فلم ’مشن استنبول‘ میں صحافی کا کردار نبھا رہے ہیں اور انہوں نے دعوی کیا کہ وہ نامور صحافی راج دیپ سردیسائی اور پرونو رائے سے متاثر تھے اور انہوں نے ان کی نقل کی کوشش کی۔

زید نے فلم میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے اپنے بال رنگین کیے ہیں اور سیاہ چشمہ بھی پہنا ہے۔ زید ایک بات بتایئے راج دیپ یا پرونو رائے نے کب اپنے بال رنگین کیے یا سیاہ چشمہ پہنا؟

مادھوری کی تیاری

مادھوری دکشت
مادھوری دکشت بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ اپنی رقص کے لیے بھی جانی جاتی ہے
امیتابھ کی اس ’ان فار گیٹیبل‘ شو میں رقص کرنے کے لیے مادھوری نے بہت تیاری کی۔انہوں نے شیامک داور کو امریکہ اپنے گھر بلایا ان کے ساتھ ہفتوں رقص کی تربیت لی۔اس تیاری کے بعد انہوں نے عامر کو فون کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ عامر خان دھک دھک گرل یعنی مادھوری کے بہت اچھے دوست ہیں لیکن ان سے رقص پر کچھ مشورے نہیں بلکہ یہ پوچھنے کے لیے فون کیا کہ وہ اپنے شو کے لیے کتنی رقم کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔

اکشے کی گربانی

اکشے کمار ممبئی سے باہر اپنی فلم ’ چاندنی چوک ٹو چائنا‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں فون آیا وہ جلد ممبئی چلے آئیں۔

پہلی فلائٹ لےکر وہ ممبئی پہنچے تو پتہ چلا کہ انہیں اپنی آنے والی فلم’سنگھ از کنگ‘ کا ایک شاٹ دوبارہ کرنا ہوگا۔ دراصل اس فلم میں اکشے کو سردار جی کے روپ میں دکھایا گیا ہے اس لیے سرداروں نے اس فلم کو ریلیز سے پہلے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور فلم دیکھنے کے بعد یہ اعتراض کیا تھا کہ فلم میں اکشے نے گربانی کے بول صحیح نہیں بولے تھے۔اس لیے وہ سین دوبارہ شوٹ کیا گیا۔

وویک غائب

وویک ابرائے
وویک ابرائے کی آنے والی فلم ’ مشن استمبول‘ ہے

وویک اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو شاید وہ بہت جلد پردہ سیمیں سے ہی غائب ہو سکتے ہیں۔ یہ ہم نہیں ان کے چند بہی خواہ کہتے ہیں کیونکہ وویک اپنی آنے والی فلم’ مشن استنبول‘ کی پریس کانفرنس سے ہی غائب تھے۔

دراصل وہ یہ اپنا غصہ فلم کے پروڈیوسر سنیل شیٹی اور ہدایت کار اپورلکھیا پر جتانا چاہتے تھے کیونکہ ان کے مطابق فلم میں ان سے زیادہ زید خان کو اہمیت دی گئی۔ویسے وویک کیا یہ موقع نہیں تھا کہ آپ میڈیا کو انٹرویو دے کر تھوڑی شہرت حاصل کر لیتے۔

فلمی گھرانوں کی بڑی فیملی

کون کہتا ہے کہ صرف راج کپور اور امیتابھ بچن کی فیملی ہی بالی وڈ کی بڑی فیملی ہے۔اب جاوید اختر کی فیملی بھی بڑی ہو گئی ہے۔جاوید کی پہلی بیوی اور فرحان اور زویا کی والدہ ہنی ایرانی جو کبھی رائٹر تھیں اب فلم ’ ارمان‘ کے بعد ایک بار پھر فلم بنانے جا رہی ہیں۔

فرحان اس وقت فلم’ راک آن‘ میں بہ حیثیت اداکار پہلی مرتبہ نظر آئیں گے۔زویا فلم ’ لک بائی چانس‘ بنانے میں مصروف ہیں۔جاوید اور شبانہ اعظمی ویسے ہی بالی وڈ کے کافی مضبوط ستون مانے جاتے ہیں۔

پرینکا کا اعتراض

پرینکا
پرینکا اپنی بولڈ اداکاری کے لیے بالی وڈ میں مشہور ہيں

’ پگی چاپ‘ ہاں یہ پرینکا کا بالی وڈ میں نک نیم ہے، آج کل بہت شرمانے لگی ہیں۔اکشے کے ساتھ اپنی فلم ’ اعتراض‘میں بہت ہی بولڈ مناظر کرنے اور مکالمے بولنے کے بعد اب پرینکا پردے پر کچھ زیادہ شرمانے لگی ہیں۔

انہوں نے پردے پر سگریٹ نوشی سے منع کر دیا۔ہو سکتا ہے کہ پرینکا مرکزی وزیر صحت امبومنی رام دوس کی پابندیوں سے گھبرا گئی ہوں لیکن محبت بھرے مناظر فلمانے پر اعتراض کچھ سمجھ میں نہیں آیا بے بی؟

دراصل پرینکا نے مدھر کی فلم ’فیشن‘ میں نئے ہیرو ارجن باجوا کے ساتھ پیار محبت کے مناظر کرنے سے منع کر دیا۔آخرمدھر کے بہت سمجھانے پر پرینکا راضی ہو گئیں۔

بھٹ ہے۔۔۔’کہ مانتا نہیں‘

مہیش بھٹ
مہیش بھٹ بولڈ فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہيں
بھٹ کیمپ ایک بار پھر اپنے وقت کی مشہور اور کامیاب فلم ’ دل ہے کہ مانتا نہیں‘ بنانے جا رہے ہیں۔ لیکن بیشک اس میں عامر اور پوجا بھٹ نہیں ہیں ویسے بھٹ ’جسم‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاری میں ہیں اور اس میں بھی جان اور بپاشا نہیں ہیں۔

سپر سٹارز
بالی وڈ کے چند سٹارز کو دنیا بھی سپر سٹارز مانتی ہے۔ جی ہاں حال ہی میں فوربس میگزین نے ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ شاہ رخ خان، عامر خان اور ابھیشیک کو دس کامیاب ترین سٹارز میں شمار کیا۔

انہیں دنیا کے مختلف موبائل کمپنیوں کے اشتہار کے لیے مقبول تر ہونے کے سبب یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔شاہ رخ نوکیا موبائل، عامر خان سیمسنگ اور ابھیشیک موٹرولا کمپنی کے موبائیل کے برانڈ کے لیے اشتہار کرتے ہیں۔

 
 
شاہد کپور بالی وڈ ڈائری
شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب،عمران کا شکوہ
 
 
سیف علی خان بالی وڈ ڈائری
سیف کی شادی میں رکاوٹ اور عامر کا دم
 
 
امرتا راؤ بالی وڈ ڈائری
مقبول فداحسین کی پسند امرتا، پریشان وویک
 
 
 پریتی بالی وڈ ڈائری
قطرینہ سب سے پرکشش اور پریتی کا آئٹم نمبر
 
 
شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
 
 
امیتابھ بچن (فائل فوٹو) بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
 
 
ایشوریہ رائے بالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد