![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
![]() |
![]() |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے نامور کرکٹر سچن تندولکر اب ایک بالی وڈ فلم میں اداکاری کریں گے۔
انہوں نے بھگوان گنیش کے معجزات پر بننے والی فلم ’ وگھن ہرتا سدھی ونائیک‘ میں کام کرنا قبول کر لیا ہے۔ سچن نےاب تک ماڈلنگ کی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ کسی ہندی فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ فلمساز راجیو سنگھوی نے بی بی سی کو بتایا کہ سچن سری لنکا کے دورے کے بعد جب ممبئی واپس آئیں گے تب وہ طے کریں گے کہ وہ فلم میں کس طرح کا کردار نبھائیں گے۔ سنگھوی کے مطابق فلم ميں یا تو وہ کوئی کردار کریں گے یا پھر صرف کوئی سماجی پیغام بھی دے سکتے ہیں، یہ سب ان پر منحصر کرتا ہے۔
سنگھوی کا کہنا تھا کہ سچن بھگوان گنیش کے بہت بڑے عقیدت مند ہیں اور اکثر درشن کے لیے مندر آتے ہیں۔ اس لیے جب انہیں اس طرح کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اسے فورا منظور کر لیا۔ ’انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔‘ فلم میں سچن ہی نہیں امیتابھ بچن بھی کام کریں گے لیکن وہ اداکاری کے بجائے اپنی آواز دیں گے۔امیتابھ کی بھاری بھر کم آواز بھگوان گنیش کی آواز ہوگی۔بچن خاندان کو بھی بھگوان گنیش سے بہت عقیدت ہے اور وہ اکثر منگل کے روز صبح جوہو میں واقع اپنے گھر سے پربھا دیوی مندر تک اپنی فیملی کے ساتھ پیدل یہاں درشن کے لیے آتے ہیں۔ سچن اور امیتابھ کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت اور اکشے کمار بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔ سنگھوی کے مطابق اس فلم میں مزید فلمی
فنکار بطور مہمان اداکار کام کریں گے اور سب نے بغیر معاوضہ کام کرنا منظور کیا ہے کیونکہ وہ سب بھگوان گنیش کے عقیدت مندوں میں
سے ایک ہیں۔
ہندؤں کے گنیش بھگوان کا سر ہاتھی کا ہے اور انہیں’سدھی ونائیک‘ بھی کہا جاتا ہے۔ راجیو سنگھوی کی یہ پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں سماجی پیغام کے ساتھ بھگوان گنیش کے معجزات بھی دکھائے جائیں گے۔ فلم میں پرم جیت سیٹھی اور دیویہ دتا اہم جوڑی کے طور پر اداکاری کریں گے۔ سچن تندولکر کو دنیائے کرکٹ میں ’لٹل ماسٹر‘ یا ’ماسٹر بلاسٹر‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا شمار کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ونڈے کرکٹ میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ رنز بنائے ہيں۔ جبکہ ٹیسٹ کر کٹ میں ان تین بلے بازوں ميں سے ایک ہیں جنہوں نے گیارہ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ونڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعجاز انہيں حاصل ہے۔ |
![]()
اسی بارے میں
![]() 28 June, 2006 | کھیل
![]() 31 May, 2005 | کھیل
![]() 10 March, 2005 | کھیل
![]() 11 December, 2004 | کھیل
![]() 24 November, 2004 | کھیل
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|