ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی
|
 |
|
سلمان اور شاہ رخ خان کے جھگڑا آہستہ آہستہ بڑھتا ہی جا رہا ہے |
ہم دوست نہیں سلمان اور شاہ رخ خان کے جھگڑے کے بعد پہلی مرتبہ سلمان خان نے میڈیا کے سامنے آخر کہہ ہی دیا کہ وہ اور شاہ رخ اب دوست نہیں رہے۔
سلمان نے یہ بھی جتایا کہ وہ بات بہت ذاتی نوعیت کی تھی جس پر جھگڑا ہوا اور اس لیے وہ خاموش ہیں لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو
وہ اپنی زبان ضرور کھولیں گے۔ ہم جانتے ہیں سلمان کہ وہ بات کیا تھی؟ ہماری اطلاع کے مطابق شاہ رخ نے آپ کو آپ کی پرانی دوست ایشوریہ
کا طعنہ دیا تھا۔
ویسے کیا آپ کو نہیں لگتا ہمارے ستارے ابھی تک ’بڑے‘ نہیں ہوئے اور یہ کہ چار خان جو بالی وڈ پر راج کرتے ہیں آپس میں بچوں کی
طرح جھگڑتے رہتے ہیں۔
کشور کمار پر فلم
 |
|
کشور کمار کی فلم کے حقوق ان کی بیوہ لینا چندراورکر نے پانچ کروڑ روپیوں میں فروخت کیے ہیں |
نامور گلوکار، موسیقار، فلمساز اور اداکار کشور کمار پر یو ٹی وی شوجیت سرکار کی ہدایت میں فلم بنانے جا رہا ہے اور اس فلم کے
حقوق کشور کی بیوہ لینا چندراورکر نے پانچ کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔
آپ شادی کیوں نہیں کرتے؟ سلمان خان آج کل اپنے ہی ٹی وی شو ’دس کا دم‘ سے بہت پریشان ہیں، وجہ ؟ پروگرام میں شرکت کرنے والا ہر فرد ان سے یہی سوال کر رہا
ہے کہ آخر آپ شادی کیوں نہیں کرتے؟ اکشے جو سلمان کی دوستی قطرینہ کے ساتھ اپنی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کی تشہیر کے لیے سلمان کے شو
میں آئے تھے انہوں نے سلمان سے آخر کہہ ہی دیا کہ وہ اتنی خوبصورت دوست قطرینہ سے آخر شادی کرنے میں اتنا ہچکچاہٹ کیوں محسوس کر
رہے ہیں اور سلمان کے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔
دوست دوست نہ رہا بالی وڈ میں حسد نفرت کی سیاست کچھ اتنی ہے کہ اگر ہم لکھنے بیٹھیں تو پوری کتاب لکھ ڈالیں۔بپاشا باسو کو کرینہ اچھی نہیں لگتی
انہیں قطرینہ سے بھی حسد ہے۔ حال ہی میں انہیں دیپکا پادوکون سے بھی شکایت ہوئی اور ایک ٹی وی شو میں انہوں نے دیپکا کے دوست
رنبیر کے ساتھ تو ڈانس کیا لیکن دیپکا کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا۔
بپاشا کو ودیا بالن بھی پسند نہیں۔۔۔۔امیتابھ بچن اور شاہ رخ کے درمیان سرد جنگ چلتی رہتی ہے۔اب سلمان اور شاہ رخ دوست نہیں رہے۔قطرینہ
کی بھی بپاشا اور کرینہ سے نہیں بنتی اور وہ صرف ایشوریہ رائےکو پسند کرتی ہیں (حیرت انگیز نا ) یہی ہے بالی وڈ میری جان۔
عمران ہاشمی بنے داؤد ابراہیم
 |
|
ملن لوتھریا کی ہدایت میں عمران ہاشمی داؤد کے کردار ميں نظر آئيں گے |
انڈر ورلڈ پر فلمیں بہت بنی ہیں اور خاص طور پر رام گوپال ورما اس کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ ملن لوتھریا کی ہدایت میں جو فلم بن
رہی ہے وہ ممبئی کے اس دور کی عکاس ہو گی جب انڈرورلڈ اپنی جڑیں مضبوط کر رہا تھا اور اس دور کے ڈان تھے داؤد ابراہیم۔ عمران ہاشمی
داؤد کا کردار نبھائیں گے اور اس کردار میں جان ڈالنے کے لیے ہاشمی اپنے خد وخال کو تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
رام اور سیتا کی جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی جوڑی رام اور سیتا کی جوڑی ہے۔نہیں انہیں کسی نے یہ خطاب نہیں دیا بلکہ وہ منی رتنم کی آنے والی
فلم میں رام اور سیتا بنیں گے اور ان کے بھگت ہوں گے گووندا جی ہاں وہ ہنومان کا کردار نبھائیں گے۔ہم سمجھ نہیں پا رہے کہ منی
کو آخر اس دور میں ایسی فلم بنانے کی کیا سوجھی؟
شلپا از بگ باس
 |
|
شلپا اب انڈین ٹیلی ویژن پر بگ باس کے دوسرے دور کی میزبان ہوں گی |
بگ برادر سے شہرت پانے والی شلپا اب انڈین ٹیلی ویژن پر بگ باس کے دوسرے دور کی میزبان ہوں گی یہ خبر کچھ پرانی ہو گئی ہے لیکن
نئی چٹپٹی خبر یہ ہے کہ تین مہینے تک اس ایک مکان میں بند رہنے والوں کی فہرست میں عامر کے بھائی فیصل خان، ابو سالم کی دوست مونیکا
بیدی، آئٹم گرل سمبھاؤنا سیٹھ کے علاوہ کانگریس لیڈر سنجے نروپم بھی ہیں۔اوہ کیسا دلچسپ ماحول ہو گا ؟
ہے کوئی سننے والا خوبصورت اور ڈریم گرل ہیما مالنی کی اس عمر میں بھی فلمیں ہٹ ہوتی ہیں لیکن افسوس کہ ان کی بیٹی ایشا دیول کا کرئیر کسی طرح بھی
اونچائیوں تک نہیں پہنچ پایا۔ ہیما مالنی نے اس لیے پرتیش نندی کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے کا ارادہ کیا۔ریکھا کو بھی راضی کر
لیا لیکن افسوس کوئی بھی ہیرو اس فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہو رہا ہے۔کیوں ؟ سب جانتے ہیں کہ فلم ایشا کو پروموٹ کرنے
کے لیے بنائی جا رہی ہے اس لیے اس فلم میں ان کے لیے کوئی خاص رول ہی نہیں ہو گا۔
|