BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2008, 10:14 GMT 15:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کرشمہ کا ڈر اور ہند پاک محبت
 

 
 
کرشمہ کپور
کرشمہ کپور شادی کے بعد سے فلمیں نہیں کر رہی ہیں
کرشمہ کا ڈر
کرشمہ کپور نے ایک بار پھر فلم کے لیے حامی بھرنے کے بعد فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ وہ اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ اگر فلموں میں واپسی کے بعد آنے والی ان کی پہلی فلم فلاپ ہو گئی تو ان کی امیج خراب ہو جائیگي۔ خبریں ہیں کہ اس مرتبہ بھی کرشمہ نے راہول ڈھولکیا کی کشمیر کی وادیوں کے پس منظر میں بننے والی فلم ’ لمحہ‘ میں کام کرنے کی حامی بھری لیکن پھر اچانک منع کر دیا۔ لوگوں نے سمجھا وہی بے یقینی کی صورتحال ہے لیکن نہیں بھئی اس مرتبہ وجہ کچھ اور تھی اور وہ یہ کہ وہ شورش زدہ کشمیر میں شوٹنگ کرنے سے خوفزدہ تھیں۔ ڈھولکیا نے آخر کار ان کی جگہ بپاشا باسو کو لے لیا۔ بریو گرل۔۔۔۔۔

ہند پاک محبتیں
ہندستان پاکستان کے عوام کے درمیان محبتیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن پاکستانی کرکٹرز اور بالی وڈ اداکاراؤں کے عشق کے چرچے بہت عام ہیں۔ کبھی کرکٹر محسن خان اور رینا رائے تھیں تو حالیہ دنوں میں عثمان افضل اور امریتا ارورہ کے چرچے ہیں۔ ویسے ان دونوں کی دوستی ٹوٹ چکی ہے لیکن اب پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک اور سابق مس انڈیا سیالی بھگت کے درمیان محبت کی پینگیں بڑھ رہی ہیں۔

شعیب ملک انڈین حسینہ سے ملنے آیا کرتے ہیں

دونوں کو جنوبی ممبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا شعیب تو لوگوں سے نظریں چراتے نظر آئے لیکن سیالی نے اقرار کیا کہ شعیب اور ان کے درمیان دوستی سے بہت کچھ زیادہ ہے اور وہ صرف ان سے ملنے ہندوستان آتے رہتے ہیں۔ زیادہ تو کچھ نہیں لیکن ہم اتنا کہہ سکتے ہیں کہ اب اس دوستی کو کسی کی نظر نہ لگے۔

عامر کا ٹیمپٹیشن
آخر کار عامر خان نے شاہ رخ خان کے ٹیمپٹیشن ٹور کا حصہ بننے کے لیے حامی بھر لی ہے۔ عامر نے سٹیج شو نہیں کیے لیکن شاہ رخ کے کہنے پر وہ پہلی مرتبہ اس ٹور میں شرکت کرنے والے ہیں۔اب لگتا ہے کہ ملک سے باہر رہنے والوں کو دونوں خانوں کو ایک ساتھ سٹیج پر دیکھنے کا یہ موقع پہلی بار ملےگا۔ ویسے امیتابھ بچن کی فیملی کے عالمی ٹور کے بعد اب شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے لے کر جرمنی اور یورپ کے کچھ شہروں میں رنگارنگ پروگرام کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ خان کے اس ٹور میں قطرینہ کیف ،ملائیکہ ارورہ خان اور پرینکا چوپڑہ بھی ہیں۔

حسیناؤں کے جلوے

نازک کرینہ کپور کے بھاری کام

اب تک آپ نے سلمان خان، جان ابراہام ، ڈینو، اجے دیوگن وغیرہ کو بائیک چلاتے اور کمال دکھاتے دیکھا تھا۔ لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ بائیک چلانا صرف ماچو مین کا کام ہے لیکن کرینہ کپور نے اس مِتھ کو ختم کرنے کا جیسے بیڑہ اٹھا لیا ہے اس نازک اندام حسینہ نے سنجےگدھوی کی فلم’ گول مال ریٹرنس‘ میں چھ سو سی سی بائیک چلا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ ایکشن ہیروئین سے کم نہیں۔ کرینہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منیشا لامبا نے فلم ’ کڈنیپ‘ میں بائیک چلائی ہے۔ واہ بے بی، آپ دونوں نے تو ثابت کر دیا کہ بکنی پہن کر حسین لگنے والی حسینائیں ایکشن بھی کر سکتی ہیں۔

گووندہ یہ ٹھیک نہیں۔۔۔
آپ نے دیکھا ہوگا سٹارز کے ساتھ ان کے باڈی گارڈز کی طویل قطار چلتی ہے۔ وہ باہر جاتے ہیں تو ان کی گاڑیوں کا قافلہ چلتا ہے۔ لیکن یہاں معاملہ الگ ہے۔گووندہ جب راستے پر نکلتے ہیں تو ان کے باڈی گارڈز ان کی مرسڈیز کار میں ان کے ساتھ نہیں چلتے بلکہ وہ رکشہ میں چلتے ہیں۔ کیونکہ چی چی یعنی گووندہ نہیں چاہتے کہ جب وہ موبائل پر باتیں کر رہے ہوں تو کوئی بھی ان کی باتیں سنے۔ یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ کیا مرسڈیز کار کے ساتھ رکشے کا قافلہ۔ چی چی ۔۔کیا یہ عجیب نہیں ہے۔

نصیر بغیر ٹکٹ مسافر

نصیرالدین شاہ کی نئی فلم کے تذکرے ہیں

ممبئی بم دھماکوں پر بنی فلم ’ اے ویڈنیسڈے‘ میں اداکار نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر ہیں۔ دونوں نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا تھا۔ دونوں نے لوکل ٹرین میں سفر کیا۔ اور نصیر نے اس دوران ایک راز کھولا۔ ان کے پاس کبھی ٹکٹ خریدنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ وہ ٹرین کا ٹکٹ خریدیں اس لیے وہ بغیر ٹکٹ سفر کرتے تھے لیکن کبھی پکڑے نہیں گئے۔ انوپم کھیر البتہ اس وقت پکڑے گئے جب وہ پٹریاں عبور کر کے پلیٹ فارم پر چڑھنا چاہتے تھے۔ایک شخص نے ان کی مدد کے لیے ہاتھ دیا وہ اس کا شکریہ ادا کر رہے تھے کہ پتہ چلا کہ وہ انسپکٹر ہے اور پھر کھیر کو جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

عمران کو نصیحت
عمران ہاشمی کوالالمپور میں شاپنگ مال میں پہنچے تو انہیں لڑکیوں نے پہچان لیا۔ سب ان کے آٹو گراف لینے لگے۔ عمران تھے کہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ یکایک چھ برقع پوش خواتین وہاں پہنچیں۔ لیکن یہ کیا؟ عمران کو دھچکا لگا جب انہوں نے یک زبان ہو کر عمران کو نصیحت کی کہ وہ فلموں میں بوس و کنار کے مناظر اور دوسروں کی بیویوں کے ساتھ عشق لڑانے کے بجائے فیملی طرز کی فلمیں کریں۔اب کچھ عجب نہیں اگر آپ آنے والے دنوں میں عمران کو کسی فیملی فلم میں سیدھے سادے رول میں دیکھیں۔

شہنشاہ جذبات کی واپسی

دلیپ کمار ایک بار پھر فلم میں اداکاری کریں گے

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار دس برس بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ فلمساز اور شومین سبھاش گھئی نے دلیپ کمار کو اس بات کے لیے آخر کار راضی کر ہی لیا ہے۔گھئی اس فلم پر کام کر رہے ہیں اور یہ فلم آئندہ برس فلور پر جائے گی۔ فلم میں تین نئے ہیرو ہوں گے۔

میں ماں نہیں بننا چاہتی
رائما سین ماں نہیں بننا چاہتیں۔۔۔۔۔۔ نہیں بھئی حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ پردے پر۔ رائما سین کو آدتیہ دت نے اپنی فلم ’ گرم چائے ‘ میں سنیل شیٹی کے ساتھ ہیروئین کا رول پیش کیا۔ دت کے مطابق رائما نے حامی بھی بھر لی لیکن بعد میں جب رائما کو پتہ چلا کہ اس فلم میں ان کا ایک بچہ بھی ہوگا تو انہوں نے رول کرنے سے انکار کر دیا۔ بے بی کیا فلم سائن کرتے وقت آپ کی سمجھ میں نہیں آیا تھا کہ آپ سنیل کے مدمقابل تھیں رنبیر یا عمران خان کے نہیں۔

ابھیمان کا ری میک

امتیابھ جیا بچن کی جگہ ابھیشیک اور ایشوریہ ہوں گی

آپ کو امیتابھ بچن اور ان کی بیوی جیا بچن کی فلم ابھیمان یاد ہے؟ آپ بھول بھی کیسے سکتے ہیں کیونکہ فلم اتنی اچھی اور کامیاب تھی۔ خیر اصل بات یہ ہے کہ اب امیتابھ بچن کے بجائے ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اس جگہ ہوں گے اور ان کے سامنے ابھیشیک کی بیوی یعنی ایشوریہ رائے جیا کی جگہ لیں گے۔ یہ ہوئی فیملی فلم۔۔۔۔۔۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد