BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2008, 15:06 GMT 20:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
لندن میں بالی ووڈ ایکٹنگ سکول
 
دیپیکا
جو بھی جھوٹ بول سکتا ہے وہ ایکٹنگ کر سکتا ہے: انوپم کھیر
یہ سکول ممبئی کے شہرت یافتہ ایکٹنگ سکول کی طرز پر کھلا ہے۔ اس سکول کے اساتذہ میں اداکار انوپم کھیر بھی شامل ہیں۔

تین ماہ کے کورس طالبعلموں کو فنکاری کے مختلف طریقے سکھائے جائیں گے۔ کورس کی فیس چار ہزار پونڈ ہے۔

انوپم کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ’جو بھی جھوٹ بول سکتا ہے وہ ایکٹنگ کر سکتا ہے۔‘

سکول میں طالبہ انو سنگھ کا کہنا ہے’انوپم کھیر نے ایک طالب علم کو ابھی ہی سے رُلا دیا۔ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔‘

یہ سکول سال میں ایک سو طلبہ کو تیار کرے گا۔ طالبعلموں کی اکثریت کا تعلق برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

تین ماہ کے کورس میں ایکٹنگ، ڈانس، یوگا، سٹیج پر لڑائی اور آواز پر قابو پانا سکھایا جائے گا۔ یہ طلبہ ممبئی میں بالی ووڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

انوپم کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کو بالی ووڈ کی طرز پر اوور ایکٹنگ کرنے سے گریز کرنے کا کہیں گے۔ ’ایکٹنگ کا سٹائل بالی ووڈ اور عالمی دنیا میں تبدیل ہو گیا ہے۔ سیٹیلائٹ چینلز کی وجہ سے آج کل لوگ مختلف ہوگئے ہیں۔ وہ ہر بالی ووڈ فلم کو اس انداز سے نہیں دیکھتے جس طرح ماضی میں دیکھا جاتا تھا۔ آج کل کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ اس فلم میں کیسا کام کیا گیا ہے۔‘

نئے طالب علم رنجیت سنگھ شبھ کا کہنا ہے ’میرے خیال میں زندگی میں سب سے بڑی ناکامی کوشش نہ کرنا ہے اس لیے میں کوشش کروں گا اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کو ہمیشہ سے ایکٹنگ کرنے کا شوق تھا اور بھارتی سینما کے دلدادہ ہیں لیکن یہ سکول صرف بالی ووڈ ہی کے لیے نہیں تیار کرے گا۔

یہ سکول ایکٹر پریپیئر، ایلنگ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اور ہیتھرو سٹی پارٹرنشپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

 
 
اسی بارے میں
’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘
04 April, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد