BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2008, 13:19 GMT 18:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
قطرینہ لکی چارم اور بولڈ تبو
 

 
 
کرینہ کپور اور سیف علی خان
کرینہ کپور اور سیف علی خان دلی میں دھماکے سے قریب ہی تھے
بال بال بچے
سنیچر کے روز دِلّی میں ہونے والے بم دھماکوں نے اس وقت وہاں موجود بالی وڈ ستاروں کو بھی دہلا دیا۔ وہ ان دھماکوں سے محض چند فٹ کی ہی دوری پر تھے۔

سیف علی خان اور ان کی دوست کرینہ کپور موریہ شیراٹن ہوٹل میں تھے۔ سیف اپنی ہوم پروڈکشن کمپنی کی فلم میں کام کے لیے دلی میں تھے اور کرینہ وہاں ایک ’سپا‘ کے افتتاح کے لیے مدعو تھیں۔ دھماکوں نے انہیں دہلا دیا تھا ویسے وہ محفوظ رہے لیکن ابھیشیک بچن بال بال بچے۔ دھماکوں کے وقت وہ کناٹ پیلس سے محض چند فٹ کی دوری پر تھے اور اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

ابھیشیک نے دھماکوں کی آواز سنی اور گاڑی موڑ لی جب وہ وہاں سے گزرنے لگے تو ہر طرف افراتفری کا ماحول دیکھا۔ وہ ساری مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر سیدھے اپنے گھر پہنچے۔

خان بنے سردار
اکشے کمار اپنی فلم ’سنگھ از کنگ‘ میں سردار کیا بنے اور ان کی فلم کیا سپر ہٹ ہوئی کہ سلمان اور سیف کے فلمسازوں نے اپنی اپنی فلم کو ہٹ کرانے کے لیے دونوں کو پگڑی باندھ دی۔ سلمان فلم ہیروز میں داڑھی اور پگڑی کے ساتھ نظر آئیں گے تو سیف اپنی ہوم پروڈکشن فلم میں سردار بن گئے۔

اکشے کی فلم سنگھ از کنگ کامیاب رہی

ویسے کوئی بتائے کیا سردار بننے سے فلم کامیاب ہو جاتی ہے۔ اگر ہاں تو بیچارے سنی پاجی اور بوبی دیول کی فلمیں کیوں فلاپ ہو رہی ہیں۔

پانچ لاکھ روپے کا بریسلیٹ
’ایزی منتھلی انسٹالمنٹ‘ اس فلم میں سنجے دت پیسہ وصول کرنے والے ستار بھائی بنے ہیں۔ اب بھائی بنے ہیں تو ہاتھ میں قیمتی بریسلیٹ تو ہونا ہی چاہیے۔ اس لیے پانچ لاکھ روپے کا بریسلیٹ بنا ہے جس پر ستار بھائی لکھا ہے۔ لیکن اس فلم کی ایک اور خاصیت ہے۔ فلم میں ستار بھائی کو نماز پڑھتے دکھانا تھا اس کے لیے کسی مولوی کی ضرورت تھی لیکن سنجے نے سب کو حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے باقاعدہ وضو کیا پھر جائے نماز بچھا کر پوری طرح نماز پڑھی۔ خیر ہمیں حیرت نہیں ہوئی، اگر آپ کو یاد ہو تو ان کی والدہ نرگس مسلمان تھیں۔

اور جب شعیب اختر تھرکے
ٹی وی شو’ ایک سے بڑھ کر ایک ‘ کے فائنل میں پاکستانی تیز رفتار بولر شعیب اختر نے جب بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول کے ساتھ سٹیج پر رقص کیا تو بہت سے تالیاں اور تعریفی کلمات اپنے لیے بٹور لیے۔ لیکن آپ سب اب تیار ہو جائیے کہ کھیل کے میدان کے بہت سے ہندوستانی کرکٹر ٹی وی شو میں ناچنے والے ہیں۔

شعیب اختر نے رقص سے رنگ جمایا

عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، دنیش کارتک، یوراج سنگھ تو ناچیں گے ہی اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کپل پاجی اور اظہرالدین بھی اپنے جلوے دکھانے کے لیے تیار ہوں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ اگر یہی سب چلتا رہا تو کسی دن کھیل کے میدان پر کرکٹ نہیں رقص دیکھنے کو ملےگا۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے بھئی۔۔۔۔۔۔

ڈینی باؤل کی بالی وڈ میں انٹری
ہالی وڈ ہدایت کار ڈینی باؤل کی فلم’ سلم ڈاگ ملینئیر‘نے تو ٹورانٹو فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی۔ اس فلم میں انیل کپور بھی تھے۔ لیکن اب نئی خبر یہ ہے کہ انِل کپور نے ڈینی کو اپنی ہوم پروڈکشن فلم میں ہدایت دینے کے لیے راضی کر لیا ہے۔

قطرینہ لکی چارم
قطرینہ آج کل بالی وڈ کی لکی چارم بن گئی ہیں۔ کیوں نہ ہوں، ایک کے بعد ایک پانچ سپر ہٹ فلمیں۔ اسی لیے اب ہر فلمساز انہیں اپنی فلم میں بطور مہمان اداکار ہی کچھ وقت کے لیے پردے پر لانا چاہتا ہے۔ ویسے قطرینہ نے بالاجی ٹیلی فلمز کی فلم’ سی کمپنی‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا لیکن سو کروڑ روپیوں کے بجٹ سے بننے والی سنجے دت ، اکشے کی فلم’ بلیو ‘ میں اب وہ ایک آئٹم رقص کریں گی جس کے لیے انہیں فلمساز نے ایک خطیر رقم ڈیڑھ کروڑ روپے دیے ہیں۔

بولڈ تبو

وہ کردار جو ملکہ شہروات نے نہیں قبول کیا وہ اب تبو کریں گی۔

سنجیدہ اور چنندہ کردار کرنے والی اداکارہ تبو نے بہت ہی بولڈ کردار ادا کرنا منظور کر لیا ہے۔ یہ کردار بپاشا باسو، ملکہ شیہراوت اور سشمیتا سین جیسی اداکاراؤں نے کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن فلمساز روی چوپڑہ نے آخر تبو کو اس رول کے لیے راضی کر ہی لیا۔ ویسے آپ سننا نہیں چاہیں گے کہ اس فلم میں ان کا کیا رول ہوگا؟ وہ وکیل ہیں۔۔۔ حیرت ہوئی نا: جی ہاں ایک وکیل جیسے سنجیدہ رول میں انہیں وہ بولڈ منظر کرنا ہے اور ان کے سامنے ہیں گووندہ۔ ہمیشہ چیلنجنگ کردار قبول کرنے والی تبو دیکھیئے ناظرین کو کتنا چونکاتی ہیں۔

کنگنا کی شکایت
کنگنا رناوت کو شکایت ہے کہ آنے والی فلم ’ فیشن ‘ میں حالانکہ وہ اہم رول میں ہیں اور پرینکا چوپڑہ کا کردار مختصر ہے لیکن اس کے باوجود فلم کی تشہیر میں پرینکا کو ہی اہمیت دی جاری ہے۔ ٹی وی صحافیوں کو انٹرویو سے لے کر پوسٹرز تک سب پر پرینکا چھائی ہیں۔ لیکن کنگنا کی اس شکایت کو ہدایت کار بھنڈارکر اور فلمساز دونوں نے اہمیت نہیں دی۔

کنگنا اپنی فلم فیشن کی تشہیر سے پریشان ہیں

بے بی آپ اس بات کو کیوں نہیں سمجھتیں کہ کئی فلاپ فلمیں دینے کے باوجود پرینکا کی اپنی مارکیٹ ویلیو ہے اور یہاں اس نگری میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

بالی وڈ کی ترقی
کیا واقعی اب بالی وڈ نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ ہالی وڈ فلمساز ان کی فلموں کی نقل کریں؟ ہمیں یقین نہیں آیا لیکن یہ سچ ہے کہ ہالی وڈ پروڈیوسر ڈائرکٹر مائیکل بے نے بہماس میں بننے والی فلم ’ بلیو‘ کو انگریزی میں بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ لیکن جب یہ کہا گیا کہ اب فلم تقریبا مکمل ہو چکی ہے تو انہوں نے اس کا سیکوئیل بنانے کی اجازت طلب کی۔ ترقی تو ٹھیک ہے ہمیں لگتا ہے کہ یہاں اگر ہماے بالی وڈ فلمساز ہوتے تو کیا اجازت طلب کرتے؟

کولکتہ کی قسمت
کولکتہ کی لیک مارکیٹ کے خوانچہ فروشوں اور اطراف کی رہائشی عمارتوں کے مکینوں نے خود کو خوش قسمت سمجھا جب سیف نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم کی شوٹنگ کے لیے راستہ سے خوانچہ فروشوں کو ہٹانے کے لیے آٹھ لاکھ روپے دیے اور وہاں کی عمارتوں کو باہر سے رنگ روغن کیا۔

 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
پرینکا کےنخرے، کرینہ کی خوشی اور بونڈ گرل
 
 
اکشے(فائل فوٹو) بالی وڈ ڈائری
اکشے کی ماڈلنگ اور سونم کا انکار
 
 
قطرینہ بالی وڈ ڈائری
قطرینہ کا ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار
 
 
سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض
 
 
’ رام چند پاکستانی‘ سے تصویر ’ رام چند پاکستانی‘
پاکستانی فلم انڈین سنیما گھروں میں
 
 
اسی بارے میں
لندن میں بالی ووڈ ایکٹنگ سکول
11 September, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد