BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2008, 11:19 GMT 16:19 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
وادی میں شوٹنگ اور ملکہ بیمار
 

 
 
پرزانیہ
راہل ڈھولیکا اس سے قبل گجرات فسادات پر مبنی فلم پرزانیہ بنا چکے ہیں
سری نگر، جامع مسجد میں شوٹنگ
جمعتہ الوداع کا موقع تھا اور سری نگر میں جامع مسجد میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان نماز کے لیے جمع ہوئے تھے لیکن اس مبارک موقع پر چند ایسے لوگ بھی تھے جو نماز نہیں پڑھ رہے تھے بلکہ وہ اس روح پرور منظر کو اپنےکیمرے میں قید کرنے میں مصروف تھے۔

جی ہاں فلمساز راہول ڈھولکیا کی کشمیر کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لمحہ‘ کا پورا یونٹ مسجد میں موجود تھا۔ ڈھولکیا خود کو خوش قسمت مانتے ہیں کیونکہ پہلی مرتبہ کسی فلم کو مسجد میں شوٹنگ کی اجازت ملی تھی۔ ان کا کہنا ہے اس شوٹنگ کی اجازت کے لیے انہیں ایک سال کا طویل عرصہ لگا اور اس کے لیے انہیں حریت رہنما عمر فاروق کی مدد ملی لیکن وہ خوش ہیں کہ انہوں نے سیٹ کے بجائے اس روحانی منظر کو حقیقی انداز میں پیش کیا ہے۔

اب وہ اس کے بعد درگاہ حضرت بل میں بھی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔ڈل جھیل میں غروب آفتاب کا منظر بھی وہ قید کرنے والے ہیں یعنی ایک عرصہ کے بعد لوگ کشمیر کی وادیوں کا نظارہ کم از کم فلم کے ذریعہ کرسکیں گے۔

مانیتا کی ناراضگی

سنجے نے مانیتا کی مرضی پوچھے بغیر فلم’ کڈنیپ ‘ میں ہیروئین کے ساتھ بوسے کا منظر فلمایا

مانیتا آج کل سنجے دت سے ناراض ہیں اس لیے نہیں کہ انہیں شاپنگ کے لیے خطیر رقم نہیں مل رہی بلکہ اس لیے کہ سنجے نے ان کی مرضی پوچھے بغیر ہی اپنی آنے والی فلم’ کڈنیپ ‘ میں ہیروئین ودیا مالودے کے ساتھ بوسے کا منظر فلمایا۔

فلمساز سنجے گڑھوی نے سنجے کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فلم کے لیے بوسہ کا وہ منظر ضروری ہے۔ویسے کیا آپ کو یاد ہے فلم ’دھوم ٹو‘میں ایشوریہ رائے اور رتیک کے درمیان بوسہ کا ایک سین تھا اور امیتابھ بچن اور ان کےخاندان نے بھی اس سین پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور اب مانیتا کی باری ہے۔مانیتا بے بی فلم کےپردے پر بوسہ کے منظر سے آخر کیا گھبرانا!

گلوکار اکشے
اب باری ہے اکشے کی۔اکشے اپنی آنے والے فلم ’چاندنی چوک ٹو چائنا‘ میں اپنی آواز میں ایک گیت گائیں گے اور اس گیت میں ان کا نام بھی لیا جائے گا۔ ویسے بھی یہ فلم ان کی حقیقی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے جب وہ دہلی کے چاندنی چوک سے بنکاک بطور خانساماں اور ویٹر بن کر پہنچے تھے۔

خیر ہمیں اس کی فکر نہیں ہے لیکن بیچارے گلوکار آج کل بہت پریشان ہیں کیونکہ اگر ہر ہیرو اور ہیروئین اسی طرح اپنے گانے گاتے رہے تو ان کا کیا ہو گا۔کہیں ولن اور کامیڈین کی طرح ان کی دکانیں بھی نہ بند ہو جائیں۔

بھوٹان کے شہنشاہ قطرینہ کے پرستار
بھوٹان کے شہنشاہ کی رسم تاج پوشی آئندہ ماہ اکتوبر میں ہو گی اس تقریب میں اعلٰی سیاستدانوں کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور شاہ رخ خان کو مدعو کیا گیا ہے۔ بھوٹان کے یہ نئے شہنشاہ جگمی کھیسر وانگ چو قطرینہ کے پرستار ہیں اور انہوں نے قطرینہ کی ہر فلم دیکھی ہے۔

بالی وڈ کا چسکا
ہالی وڈ سپر سٹارز کو بھی اب بالی وڈ کا چسکا لگ گیا ہے۔ہالی وڈ اداکار سلویسٹر سٹالون جنہوں نے ساجد نڈیاڈوالا کی فلم’ کمبخت عشق‘ میں چھوٹا سا رول کیا ہے، اب ساجد کے ساتھ مشترکہ طور پر بالی وڈ فلم میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اتنا ہی نہیں انہوں نے تو اس فلم کی ہدایت دینے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ اب ساجد کے جواب کا انتظار ہے کیونکہ فلم کسی ہالی وڈ فلم کی کاپی نہیں ہو گی بھئی،سٹالون نے ساجد کو لائنس گیم نامی ناول پڑھنے دی ہے جس پر فلم بنائی جائے گی۔

ملکہ بیمار

ملکہ سیٹ پر بمیار ہو گئیں

ملکہ شیراوت ہالی وڈ فلمساز جینفر لانچ کی فلم ’ ناگن ‘ میں ناگن بنی ہیں۔ صبح نو بجے سے دیر رات تک کام کرنے کی وجہ سے وہ سیٹ پر بیمار ہوگئیں۔فوراً ڈاکٹر کو طلب کیاگیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کام کی زیادتی اور کم کھانے کی وجہ سے انہیں چکر آرہے ہیں۔

اب کیا کرے بیچاری ملکہ ’فِٹ‘ رہنے کے لیے کم کھانا بہت ضروری ہے اور محنت اس لیے کہ دو فلاپ فلموں کے بعد اگر یہ فلم کامیاب نہیں ہوئی تو ان کی مارکیٹ ویلیو اور گر جائے گی ویسے بھی اب انہیں اشتہار بھی نہیں مل رہے ہیں۔

رشی کی ضد
قومی فلم ایوارڈ یافتہ فلمساز اشونی چودھری اداکار رشی کپور کے پاس گئے۔وہ اپنی فلم میں انہیں اداکار شرمن جوشی کے باپ کا رول دینا چاہتے تھے۔
رشی نے کہا یہ رول ان کے بیٹے رنبیر کو دیا جائے،اشونی راضی ہو گئے۔ رشی نے شرط رکھی اس فلم کا سکرپٹ ان کے بھائی رندھیر کو سنایا جائے تاکہ ان کی آر کے فلم کمپنی اسے پرڈیوس کرے۔اشونی مان گئے۔رشی نے پھر شرط رکھی کہ فلم کی ہدایت کے لیے کسی نامور ہدایت کار کو سائن کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔اشونی نے فلم کی سکرپٹ ہی واپس لے لی۔

بالی وڈ اداکار رشی کپور

خراج عقیدت
فلمساز آدتیہ چوپڑہ نے اپنی فلم ’ رب نے بنا دی جوڑی‘ میں بارہ منٹ طویل نغمہ رکھا ہے۔لیکن ہمیں یقین ہے کہ اس طویل نغمہ کو سن کر آپ بور نہیں ہو سکتے کیونکہ اس میں انہوں نے کاجول، رانی مکھرجی، پریتی زنٹا اور پرینکا چوپڑہ کو لیا ہے جو پرانے دور کی ہیروئینوں نرگس، وحیدہ رحمن اور شرمیلا ٹیگور کو اور شاہ رخ خان راج کپور دیو آنند اور راجیش کھنہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

شعیب ملک اور سیالی کی جوڑی
ہم نے گزشتہ ڈائری میں آپ کو بتا دیا تھا کہ سابق مس انڈیا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک ’اچھے دوست ‘ ہیں لیکن اب نئی خبر یہ ہے کہ یہ دوستی فلم کے پردے پر محبت میں تبدیل ہو جائے گی کیونکہ شعیب اب بالی وڈ فلم میں اداکاری کرنے والے ہیں۔

دت کے جوتے
اداکاروں کی ہر بات ہی نرالی ہے۔وہ پانچ لاکھ روپے کی گھڑی اور ایک لاکھ روپے کے چشمے اور قلم استعمال کرتے ہیں لیکن سنجے دت آج کل جو جوتے پہن رہے ہیں ان کی قیمت محض دو لاکھ روپے ہی ہے اور وہ انہیں اتنے پسند آئے کہ انہوں نے اسی قسم کے گیارہ جوتے ایک ساتھ خرید لیے۔

 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
 
 
لندن ایکٹنگ سکول
لندن میں بالی وڈ ایکٹنگ سکول کا قیام
 
 
کرشمہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرشمہ کا ڈر، حسینوں کےجلوے اور عامرکےشوز
 
 
نیا دور ۔۔۔
بم دھماکوں اور تشدد پر مبنی فلموں کا دور
 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
پرینکا کےنخرے، کرینہ کی خوشی اور بونڈ گرل
 
 
شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا
 
 
اسی بارے میں
امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس
01 July, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد