BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 13 October, 2008, 11:21 GMT 16:21 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
امیتابھ کی ٹوپی، مدھر کی ناراضگی
 

 
 
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن
ٹوپی کے پیچھے کیا ہے؟
امیتابھ کی ٹوپی
بگ بی یعنی امیتابھ بچن کو آپ نے جب بھی ہسپتال جاتے دیکھا ہے تو وہ آپ کو ہمیشہ ٹوپی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔آپ سب نے ٹی وی چینلز پر دیکھا ہوگا یا پھر اخبار میں شائع تصاویر میں۔پھر جب وہ صحت مند ہو کر نکلتے ہیں تو سر پر ٹوپی نہیں ہوتی۔کیوں؟ یہ بات ہمیں بھی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔اب یہ پوچھنے کی ہمت کسے ہو۔ارے بھئی انسان بیمار ہے تو اس سے آپ یہ کیسے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ نے ٹوپی کیوں پہنی ہے لیکن ایک بات ہم آپ کے گوش گزار کر دیں کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل ان کے ہیئر سٹائلسٹ ہسپتال ضرور پہنچتے ہیں۔اب ایسا کیوں یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔

حیدرآباد میں، لاہور
اصغر وجاہت کی تخلیق ’جنہیں لہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘ پر فلمساز راج کمار سنتوشی فلم بنا رہے ہیں اور جیسا کہ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں ہوگی کیونکہ فلم کی کہانی لاہور کے پس منظر میں لکھی گئی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔سنتوشی اب اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں کرنے کے بجائے حیدرآباد میں سیٹ بنائیں گے۔سیٹ کو آزادی سے قبل کے لاہور کی شکل دی جائے گی اور پھر پوری فلم کی عکس بندی ہو گی۔اس فلم میں اب تک سنجے دت کو سائن کیا گیا ہے اور سلمان خان کے ساتھ گفتگو جاری ہے۔ہمیں یقین ہے کہ لاہور کے لوگ سنتوشی کے فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہوں گے۔

ملکہ
ملکہ شیراوت ناگن کے روپ میں نظر آئیں گی

ملکہ کی پھنکار
ملکہ شیراوت آج کل صرف پھنکارتی ہیں۔وہ کسی سے بات نہیں کرتیں اور نہ ہی فلم کے سیٹ سے کہیں باہر جاتی ہیں۔آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ لیجئے ملکہ کے نخرے پھر شروع ہو گئے لیکن ایسا نہیں ہے بیچاری ملکہ کو سیٹ پر دس گھنٹوں تک ناگن کی کھال میں رہنا پڑتا ہے اس لیے ایک بار جب وہ کھال پہن لیتی ہیں تو کہیں جا بھی نہیں سکتی اور اگر ناگن پھنکارے گی نہیں تو کیا کرے گی ۔ہالی وڈ فلمساز جینفر لانچ کا کہنا ہے کہ ملکہ کو مکالمے نہیں دیے گئے ہیں۔ویسے ملکہ کی یہ سزا کئی لوگوں کے لیے راحت کا کام کر رہی ہے۔

شاہ رخ کو دھچکا
شاہ رخ خان گزشتہ ایک برس سے جرمنی، سپین اور دبئی کے مجوزہ شوز کو لے کر بہت خوش تھے لیکن افسوس ان کے ’ٹیمپٹیشن ری لوڈیڈ ‘ شو کی جان ہی نکل گئی۔برلن ، میونخ، فرینکفرٹ اور سپین کے شوز منسوخ ہو گئے اب صرف دبئی میں شو ہونا ہے جس میں قطرینہ کیف اور بپاشا تو ہوں گی لیکن رانی مکھرجی شامل نہیں ہوں گی کیونکہ شو کی تاریخ بدلنے سے اب رانی اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئی ہیں۔

فیشن شو
مدھر بھنڈارکر اس وقت بہت غصہ میں ہیں کیونکہ سینسر بورڈ نے ان کی فلم’ فیشن‘ کو یو کے بجائے اے سرٹیفکیٹ دے دیا۔سینسر بورڈ نے مدھر سے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کو یو سرٹیفکیٹ دیا جائے تو وہ اس فلم سے چھ مناظر کاٹ ڈالیں۔مدھر ناراض ہیں کہ آخر ان مناظر میں ایسی کیا بات ہے کہ سینسر بورڈ نے اعتراض کیا۔اس میں صرف پریانکا چوپڑہ ارجان باجوا سے اور کنگنا رناوت دیپک سے محبت بھرے مناظر میں نظر آئیں گی اس کے بعد پریانکا اور کنگنا کو سگریٹ پیتے دکھایا گیا ہے پھر کنگنا کو منشیات کا انجکشن لیتے فلمایا گیا ہے اس کے بعد صرف ریو پارٹی کا منظر ہے اور۔۔۔۔۔۔۔۔اب آپ بتائیے اس فلم کو کون سا سرٹیفکیٹ ملنا چاہئے۔

مدھر بھنڈارکر
سینسر بورڈ سے ناراض

جب دو کنگز ملے
بالی وڈ میں صرف ایک کنگ ہے اور وہ ہے شاہ رخ خان لیکن حالیہ دنوں میں کئی کامیاب فلمیں دینے اور سنگھ از کنگ جیسی فلم کرنے کے بعد لوگوں نے اکشے کو بھی کنگ کہنا شروع کر دیا تھا۔اکی نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران شاہ رخ کی چٹکی لیتے ہوئے طنز بھی کیا تھا کہ بالی وڈ میں سوائے امیتابھ کے کوئی بھی کنگ نہیں ہے لیکن جب ایک ہی میان کی دو تلواریں ڈریس ڈیزائنر سبینا خان کی سالگرہ پارٹی پر پہنچیں تو لوگوں نے دونوں کو جھگڑا کرتے نہیں دیکھا بلکہ دونوں گھنٹوں ایک کونے میں گفتگو میں محو دیکھے گئے۔عینی شاہدین اور قریبی ذرائع کا ماننا ہے کہ دونوں کو یہ احساس ہو گیا کہ کوئی تیسرا ہے جو ان کے درمیان جھگڑا کرانا چاہتا ہے اس لیے اب دونوں دوست ہیں لیکن یہ سوال تو اب بھی باقی ہے کہ کنگ کون ہے؟

چھوٹا قد بڑا ستارہ
آپ کو تارے زمین پر کا چھوٹا ستارہ یاد ہے؟ درشیل سفاری۔۔۔جس نے اچھے اچھوں کو اداکاری کا سبق یاد دلا دیا۔اب وہ اپنی دوسری فلم بم بم بولے میں کام کر رہے ہیں۔لیکن ان کی شان دیکھتے ہی بنتی ہے۔درشیل کے ساتھ شوٹنگ پر ان کی والدہ اور آنٹی رہتی ہیں۔ان کے لیے فائیو سٹار ہوٹل کے خانساماں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان کے لیے علیحدہ سے کھانا بنائیں۔اس کا خیال خود فلم کے ہدایت کار رکھتے ہیں۔سچ ہے درشیل نے ابھی سے سٹار ہونے کا مزہ چکھ لیا ہے۔

رانی مکھرجی
صرف ایک ہٹ چاہئے

رانی کی دلچسپی
رانی مکھرجی آج کل پردے کے پیچھے کا کام بھی سنبھال رہی ہیں۔یش راج بینر کی فلم ( آپ کو کیا لگا فلاپ فلمیں دینے کے بعد یش راج نے رانی کو علیحدہ کر دیا ؟ کیسے ممکن ہے ) میں رانی اب اکثر ہدایت دیتی بھی نظر آتی ہیں۔فلم کرکٹ کے موضوع پر بن رہی ہے۔رانی کے ساتھ شاہد کپور ہیں اور فلم کی ہدایت انوراگ سنگھ رہے ہیں۔یہ ان کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ہے۔رانی ہر شاٹ کے بعد خود دیکھتی ہیں کہ شاٹ صحیح ہے یا نہیں۔ہم سمجھ سکتے ہیں کہ رانی آپ فلاپ فلموں کے بعد بڑی شدت سے ایک کامیاب فلم کی تمنا رکھتی ہیں لیکن اب ایسی بھی کیا بے یقینی

میں اماں لگتی ہوں
کیا ساڑی پہننے والی لڑکیاں اماں لگتی ہیں۔یہ سوال کوئی ریمی سین سے پوچے تو شاید وہ یہی کہیں گی۔فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ نامی فلم میں وہ اہم رول کر رہی ہیں انہیں فلم میں ساڑیاں پہننے کے لیے دی گئی ہیں کیونکہ رول کی ضرورت ہے اب ان کے سامنے نئی ہیروئین شوریہ چوہان کو بہت ہی کم ماڈرن لباس پہننے کے لیے دیے گئے ہیں۔ریمی کو جب پتہ چلا تو وہ بہت ناراض ہوئیں اور انہوں نے فلمساز سے شکایت کی کہ انہیں آخر فلم میں اماں کیوں بنایا گیا ؟

 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
 
 
لندن ایکٹنگ سکول
لندن میں بالی وڈ ایکٹنگ سکول کا قیام
 
 
کرشمہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرشمہ کا ڈر، حسینوں کےجلوے اور عامرکےشوز
 
 
نیا دور ۔۔۔
بم دھماکوں اور تشدد پر مبنی فلموں کا دور
 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
پرینکا کےنخرے، کرینہ کی خوشی اور بونڈ گرل
 
 
شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا
 
 
اسی بارے میں
امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس
01 July, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد