BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 March, 2009, 10:29 GMT 15:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ٹرنر، روتھکو کے فن پاروں کی نمائش
 
دو نامور مصوروں جے ایم ڈبلیوٹرنر اور مارکروتھکو کے فن پاروں کو لندن کی ایک نمائش میں ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے کام میں پائی جانے مماثلت کو دکھایا جا سکے۔

اس ماہ لندن گیلری میں شروع ہونے والی نمائش میں دونوں کے کام میں مماثلت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اس نمائش میں ٹرنر کی اس پینٹنگ کو بھی شامل کیا جائےگا جس میں گلابی آسمان کے نیچے سرمئی سمندر دکھایا گیا ہے۔جبکہ روتھکو کی بھی چھ پینٹنگز شامل کی جا رہی ہیں۔

گیلری ٹیٹ برٹن کے ڈائرکٹر سٹیون ڈیچر کا کہنا ہے کہ ٹیٹ برٹن نے ہمیشہ ہی برطانوی فن کے مختلف ادوار کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

جوزف میلورڈ ولیم ٹرنر لندن میں پیدا ہوئے اور1789 میں 14 سال کی عمر میں رائل اکیڈمی سکولز میں داخل ہوئے۔

روسی نثراد روتھکو دس سال کی عمر میں امریکہ آئے اور ایک مشہور مصور کے طور پر ابھرے۔1958 میں انہیں مین ہٹن کے فور سیزن ریستوراں کے لیے سمندر کی کچھ تصاویر بنانے کی ذمہ داری دی گئی جنہیں کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

1970 میں اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے کچھ فن پارے ٹیٹ گیلری کو دیے تھے۔

ٹرنر اور روتھکو کے فن پاروں کی نمائش 23 مارچ کو شروع ہوگی اور 26 جولائی تک جاری رہے گی۔

 
 
اسی بارے میں
ہرسٹ پیرس پورٹریٹ کے خریدار
28 September, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد