BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 09 March, 2009, 14:35 GMT 19:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
باربی ڈال پچاس سال کی ہوگئی
 

 
 
باربی
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں نوے فیصد بچیوں کے پاس کم از کم ایک باربی ڈال ضرور ہے

دنیا کے مقبول ترین کھلونوں میں شامل باربی ڈال آج اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے۔

باربی ڈال اور اس کے ساتھ ملنے والے ملبوسات اور زیورات وغیرہ مارکیٹوں کا اہم حصہ ہیں۔ کروڑوں باربی ڈال دنیا بھر میں بیچی گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں نوے فیصد بچیوں کے پاس کم از کم ایک باربی ڈال ضرور ہے۔

باربی کی مقبولیت اور خوبصورتی کے باوجود اس گڑیا کے بارے میں کئی تنازعے اٹھے ہیں۔ تنقید کاروں کا کہنا ہے کہ پتلی دبلی اور اچھی جسامت والی گڑیا ایک غلط تاثر دے رہی ہے کہ لڑکیوں کو اسی طرح ہونا چاہیے۔

باربی کی پچاسویں سالگرہ پر دنیا بھر میں تقریبات منائی جائیں گی اور چین کے شہر شنگھائی میں پہلا باربی سٹور بھی کھل رہا ہے۔

باربی ملیسنٹ رابرٹس کو پہلی بار انیس سو انسٹھ میں نیو یارک کے کھلونے کے میلے میں پیش کیا گیا تھا۔ اس گڑیا کا نام اس کے تخلیق کار روتھ ہینڈلر کی بیٹی باربرا کے نام پر رکھا گیا تھا۔

روتھ ہینڈلر اپنی بیٹی کو گڑیا اور دیگر کھلونوں کے ساتھ کھیلتا دیکھتے تھے اور ان کو خیال آیا کہ امریکہ میں ایک ایسی گریا کی کمی ہے جو نوجوان لڑکی کی نمائندگی کر سکے۔

 باربی نے مختلف پیشے اپنائے جن میں خلاباز، جمناسٹ، فضائی میزبان، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی سفیر اور فارمولا ون ڈرائیور شامل ہیں۔
 

سب سے پہلی باربی ڈال نے سفید اور سیاہ تیراکی کا لباس اور اونچی ہیل کے جوتے پہن رکھے تھے۔

پہلے ہی سال تین لاکھ سے زائد باربی ڈال فروخت ہوئیں اس وقت اس کی قیمت تین ڈالر تھی۔

باربی نے مختلف پیشے اپنائے جن میں خلاباز، جمناسٹ، فضائی میزبان، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی سفیر اور فارمولا ون ڈرائیور شامل ہیں۔

باربی صاحب جائیداد ہوگئی، اس کے پاس گاڑی بھی آگئی اور یہاں تک کہ ان کی محبت کین نامی دوست کے ساتھ ہوگئی۔ اگرچہ باربی نے شادی کے لباس میں ماڈلنگ کی ہوئی ہے لیکن انہوں نے شادی نہیں کی۔ اور سنہ دو ہزار چار میں ایک سرکاری پریس کانفرنس میں باربی اور کین کی دوستی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا۔

 
 
اسی بارے میں
سب کی نگاہیں اب آسکر پر
22 February, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد