BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 09 March, 2009, 14:58 GMT 19:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
قطرینہ اور کرینہ کی دوستی
 

 
 
کترینہ کیف کرینہ کپور کی فین ہیں
قطرینہ
امریتا کی شادی کے چرچے
امریتا اروڑہ کی شکیل لداخ کے ساتھ شادی کافی چرچے میں رہی۔۔۔۔۔نہ نہ کوئی تنازعہ کی وجہ سے نہیں بلکہ بالی وڈ سٹارز کی دوستی اور ہنگاموں کی وجہ سے دوستی کرینہ کپور اور قطرینہ کے درمیان ہوئی۔

دونوں میں اتنی گہری دوستی ہوئی کہ لوگوں نے دونوں کو ہمہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے ہی دیکھا۔ قطرینہ کرینہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرینہ ان کا انسپریشن ہے تو کرینہ نے قطرینہ بے بی کو معصوم سی پر کشش اداکارہ کا خطاب دے دیا۔۔۔ رہی بات ہنگامہ کی ۔۔۔۔۔اب کسے پتہ تھا کہ سلمان خان اور شاہ رخ ایک ساتھ کبھی ایک ہی پروگرام میں شریک ہوں گے نہیں ناں! لیکن ایسا ہوا۔۔۔۔۔سلمان خان تو میزبان تھے ناں کیونکہ امریتا ان کی بھا بھی ملائکہ کی بہن جو ہیں۔ خیر شاہ رخ پارٹی میں تو آئے۔ دونوں خانوں کا سامنا بھی ہوا لیکن کیا مجال کہ کسی نے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرایا تک ہو۔ شاہ رخ فورا واپس چلے گئے سلمان خان صبح تین بجے تک پارٹی میں تھے لیکن جب وہ گھر جانے کے لیے باہر نکلے تو ان کی کار غائب تھی۔موقع دیکھ کر باہر میڈیا کے منتظر نمائندوں میں سے ایک نے شاہ رخ کے بارے میں چبھتا سوال پوچھ لیا۔

سلمان ملائکہ کے شو میں

سلو بھیا کو وہ ناگوار گزرا لیکن کسی سے کسی طرح کا جھگڑا کیے بغیر وہ وہاں کھڑے رکشہ میں سوار ہوگئے۔ رکشہ ڈرائیور پھولے نہیں سمائے۔ سلو نے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے بٹھایا اور خود ڈرائیو کر کے یہ جا اور وہ جا۔۔۔۔۔

ہندی بنجامن بٹن
دیکھا ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ ایسا ہی کچھ ہوگا ارے بھئی ہم ہالی وڈ کی کامیاب فلموں کی نقل نہ کریں تو پھر فلمیں کیسے بنائیں؟ ویسے یہ کچھ جلدی ہو گیا ورنہ شاید ایک آدھ سال انتظار کر کے فلم بناتے اور آسانی سے مکر جاتے کہ فلم کی کہانی تو ہماری تھی البتہ ہم فلم سے ’انسپائر‘ تھے بس! خیر جانے دیجئے تنقید۔

خبر یہ ہے کہ وپل شاہ ہالی وڈ فلم کیوریس کیس آف بنجامن بٹن کا ہندی ورژن ’ایکشن ری پلے‘ بنا رہے ہیں ویسے وہ یہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ( کون اتنی ہمت دکھاتا ہے ) فلم میں بریڈ پٹ کا رول اکشے کمار کریں گے اور ان کے سامنے ایشوریہ رائے ہوں گی۔ فلم اسی سال نومبر یا دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ چلیئے جنہوں نے ہالی وڈ فلم نہیں دیکھی وہ بالی وڈ فلم دیکھ لیں گے کیا فرق پڑتا ہے۔

نو انٹری

سیٹ پر نا بلانے سے شاہ رخ ناراض ہیں

بالی وڈ کے کس سٹار میں ہمت ہے کہ وہ کنگ خان یعنی شاہ رخ کی دعوت کو ٹھکرائے یا انہیں سیٹ پر جانے سے روک سکے۔ ہاں ایسا ہوا ہے اور یہ ہمت گلوکارہ کائیلی مینوگ کے حکم پر ان کے مینجر نے کی۔ دراصل کائیلی ممبئی میں فلم ’ بلیو‘ کے تشہیری ویڈیو کے سلسلہ میں موجود تھیں۔گیت کائلی نے گایا ہے اور انہوں نے اکشے اور سنجے کے ساتھ رقص بھی کیا ہے۔ کائیلی بالی وڈ کے طریقہ کار سے واقف نہیں تھیں اس لیے جب سیٹ پر بہت سارے لوگوں کو دیکھا تو سختی سے منع کر دیا کہ کوئی بھی باہری شخص سیٹ پر موجود نہ رہے۔اب شاہ رخ خان نے جب سیٹ پر کائیلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو انہیں منع کر دیا گیا۔ کائیلی نے پیغام بھیجا کہ شوٹنگ کے بعد ملاقات ہو سکتی ہے لیکن تب تک خان ناراض۔۔۔۔۔

ایشوریہ کی ناراضگی
ایشوریہ پرینکا سے ناراض ہیں۔ فلم فیئر ایوارڈ پروگرام میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پرینکا نے اپنی تقریر میں کہا ’مجھے خوشی ہے کہ ایوارڈ کے لیے فہرست میں میرا نام خوبصورت ایشوریہ رائے اور قابل اداکارہ کاجول کے ساتھ شامل تھا۔

ایشوریہ پریانکا سے ناراض ہیں

ایش ناراض ہیں کہ پرینکا نے ان کی اداکاری نہیں بلکہ حسن کی تعریف کی۔ کیا بتائیں: ارے پرینکا کتنی غلط بات ہے کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایش اداکاری نہیں کر سکتیں؟ کرتی ہیں بھئی کبھی کبھی اچھی اداکاری کر ہی لیتی ہیں۔

کرن جوہر اور یو ٹی وی کا معاہدہ
کرن جوہر کی فلم کمپنی دھرما پروڈکشن نے اب رونی سکریو والا کی یو ٹی وی کمپنی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔اب یو ٹی وی نے کرن کی دو فلموں کی تقسیم کے اختیارات ساٹھ کروڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔ خبر یہ نہیں ہے اصل خبر تو یہ ہے کہ اب کرن جوہر اور یش راج سٹوڈیو کے درمیان برسوں پرانا معاہدہ ٹوٹ گیا ہے اور یہ یش راج کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

کنگنا نئی مدھو بالا

کنگنا رناؤت مدھوبالا کا رول کریں گی

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے بالی وڈ کی سب سے حسین اداکارہ کا کردار کنگنا رناوت ادا کریں گی۔ ملن لوتھریا کی فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ‘ دراصل ممبئی کے غنڈوں کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ پھر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں مدھو بالا کہاں سے آگئیں۔ دراصل اپنے وقت کے بدنام زمانہ سمگلر حاجی مستان مرزا کو مدھو بالا سے جنون کی حد تک عشق تھا اور اسی لیے انہوں نے اپنی زندگی میں مدھو بالا کی ہم شکل ہیروئین مدھو سے شادی بھی کی تھی۔ فلم میں مستان مرزا کے عشق کی داستان ہو گی۔ فلم کے ہیرو اجے دیو گن ہیں اور فلم میں اس دور کے جوان داؤد ابراہیم کا کردار عمران ہاشمی کریں گے۔

خان کی تیاری
شاہ رخ خان آج کل کندھے کی سرجری کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں۔۔۔۔غلط ہاں وہ شوٹنگ نہیں کر رہے لیکن خود کو ہی نہیں دوسروں کو بھی مصروف رکھنے کا گُر جانتے ہیں۔انہوں نے موسیقار وشال شیکھر اور پریتم کو کام پر لگا دیا ہے۔ اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے تشہیری ویڈیو بنانے کے لیے انہوں نے دونوں موسیقاروں سے کہہ دیا ہے کہ جس کا بنایا گیت انہیں متاثر کرے گا وہ اسے ہی موقع دیں گے اب دونوں موسیقار دُھنیں نقل کرنے معاف کیجئے دُھن بنانے میں مصروف ہیں۔۔۔۔

شلپا کی اداسی

شلپا اپنی بلی کی موت سے رنجیدہ ہیں

شلپا شیٹی آج کل بہت اداس ہیں۔ بزنس میں خسارہ۔۔۔نہیں۔۔۔دوست راج کندر سے نااتفاقی۔۔۔وہ بھی نہیں۔۔۔اصل وجہ یہ ہے کہ ان کی پالتو بلی مر گئی۔۔۔۔ جب کسی نے پوچھا کہ آخر اتنا اداس ہونے کی ضرورت کیا ہے تو ان کا جواب تھا کہ آپ سمجھ نہیں سکتے وہ گزشتہ بارہ برسوں سے ان کے ساتھ تھی اور ۔۔۔۔

انیل کی لمبی چھلانگ
فلم سلم ڈاگ ملینئیر نے اس میں کام کرنے والے سارے سٹارز کی دنیا ہی بدل کر رکھ دی۔ چاہے وہ فریڈا پنٹو ہوں یا کچی بستی میں رہنے والے اظہر اور روبینہ لیکن انیل کپور کی بھی قسمت نے انہیں امریکی ٹی وی شو دلا دیا۔امریکی ٹی وی سیریز 24 نے انہیں پیشکش کی ہے۔اس ٹی وی سیریز کو اب تک گریمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ مل چکے ہیں۔ سب کچھ تقدیر کے کھیل ہیں ورنہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ نے کون بنے گا کروڑ پتی شو کیا تھا لیکن انہیں یہ موقع ہی نہیں ملا۔

انوراگ کی مشکل
ہدایت کار انوراگ کیشیپ کا سینسر بورڈ کے ساتھ ہمیشہ ہی تنازعہ کیوں رہتا ہے۔ دراصل ان کی پہلی فلم ’ بلیک فرائیڈے ‘ سینسر بورڈ ہی نہیں عدالت کے چکروں میں پھنس گئی تھی۔اس کے بعد ان کی ماڈرن دیو داس پر بنی فلم’دیو۔ڈی‘ پر سینسر بورڈ کی قینچی چلی کیونکہ اس میں بہت سے مناظر انتہائی بولڈ تھے۔ اب سنا جا رہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’ گُلال‘ پر بھی سینسر بورڈ کو اعتراض ہے۔ یہ آخر انوراگ ہمیشہ ایسے مناظر ہی کیوں فلماتے ہیں جن پر سینسر بورڈ کو اعتراض ہوتا ہے۔ ویسے ہم بتا دیں کہ انوراگ کی ہر فلم کو ہمیشہ اسی وجہ سے’اے‘ سرٹیفکیٹ ہی ملا ہے۔

عمران کا سٹنٹ

عمران خان جلدی ہی نئے روپ میں دکھیں گے

عمران خان ماموں عامر خان کی طرح پرفیکٹ اداکار بننا چاہتے ہیں شاید اسی لیے وہ اپنی ہر فلم میں اپنا سٹنٹ خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم ’ لک‘ میں عمران خان کو چلتے طیارے سے نیچے ٹرین پر کودنا تھا اور اس ٹرین میں بم دھماکہ کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے۔اس میں پھر عمران کو فائٹ بھی کرنی ہے۔شاٹ کے لیے جیسے ہی ہدایت کار سوہم پہنچے تو دیکھا کہ عمران خان تیار ہیں۔انہوں نے عمران کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے یہ سارا سین عمران خان نے خو دکیا۔عمران کو کون سمجھائے کہ بالی وڈ فلمیں دیکھنے والے دراصل ہیرو کو اس کے اچھے’ لُک‘ اور پرکشش پرسنالٹی کی وجہ سے چاہتے ہیں اور اگر ایسے خطرناک مناظر کرنے میں عمران کو کچھ ہو گیا تو شاید پھر انہیں کوئی نہیں پوچھےگا۔
 
 
اسی بارے میں
بڑے بجٹ کی فلاپ فلموں کا سال
31 December, 2008 | فن فنکار
شاہ رخ ایک پاور فل شخصیت
22 December, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد