جیل یا تعصب کی دیواریں

جیل یا تعصب کی دیواریں

انڈیا میں مسلمانوں کا الزام ہے کہ ملک میں جیلوں کی اونچی دیواروں کے پیچھے تعصب کی داستانیں پوشیدہ ہیں اور سرکاری اعدادوشمار بھی اسی تصویر کی عکاسی کرتے ہیں۔ انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ہر تین میں سے ایک قیدی مسلمان ہے لیکن ریاست کی آبادی میں مسلمانوں کا حصہ صرف ساڑھے11 فیصد ہے۔ یہی تصویر کم و بیش پورے ملک میں نظر آتی ہے، اور مسلمان نوجوان مانتے ہیں کہ اس کے پیچھے ایک منظم سوچ کار فرما ہے۔