کشمیر میں ہلاکتوں پر طلبا کا احتجاج

کشمیر میں ہلاکتوں پر طلبا کا احتجاج

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف آج دارالحکومت سرینگر میں طلبا اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڈین سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکے۔ احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد میں طالبات بھی شامل تھیں۔

،تصویر کا کیپشن

کشمیر میں حال ہی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں چار عام شہری بھی تھے۔

،تصویر کا کیپشن

شوپیاں میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں۔ حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کر دی تھی، انٹرنیٹ معطل کر دیا تھا، اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔

،تصویر کا کیپشن

شوپیاں میں تعلیمی ادارے اب بھی بند ہیں، تاہم دیگر علاقوں میں آج سے انہیں دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

،تصویر کا کیپشن

احتجاج کے دوران کشمیری طلبا، انڈین سکیورٹی فورسز کے سامنے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے۔۔

،تصویر کا کیپشن

کشمیر کے دوسرے حصوں سے بھی طالب علموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔