مہا کنبھ میلے کا پہلا شاہی اسنان

ناگا سادھو
Image caption ناگا یعنی ننگے سادھو کنبھ میلے کے خاص توجہ کا مرکز ہیں

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ہندو‎ؤں کے مذہبی شہر ہریدوار میں مہا کنبھ میلے کے پہلا شاہی اسنان جمعہ کو شروع ہوگیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس موقع پر بیس لاکھ سے زائد عقیدت گنگا میں اسنان کریں گے۔

مہا کنبھ کا شاہی اسنان

مہاکنبھ میلا بارہ برس میں ایک بار لگتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہندو عقیدت مند حصہ لیتے ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق گنگا میں اسنان کرنے سے وہ سارے گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔

ہریدوار میں گنگا کے کنارے ہر کی پیری پر صبح تین بجے سے عام لوگوں نے آنا شروع کردیا تھا کیونکہ آٹھ بجے کے بعد عام لوگوں کو گنگا میں ڈبکی لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آٹھ بجے کے بعد برہما کنڈ میں صرف ننگے سادھو ہی شاہی اسنان کر سکتے ہیں۔

کنبھ میلے میں ننگے سادھو توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ سادھو شلوک گاتے جلوس کے گنگا گھاٹ پر پہنچے۔

مہا کنبھ میلے میں حصہ لینے کے بڑی تعداد میں بیرونی سیاح ہریدوار پہنچے ہیں۔عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے مدنظر اس بار پندرہ کلومیٹر لمبا گھاٹ بنایا گیا ہے۔

پولیس اہلکار آلوک شرما نے بتایا کہ جمعہ کو پندرہ سے بیس لاکھ افراد اسنان کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بھیڑ پر قابو رکھنے کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے لیے دس ہزار پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں