ہندوستان کے بدترین فضائی حادثے

Image caption انڈیا میں آخری مرتبہ کوئی بڑا فضائی حادثہ سن دو ہزار میں ہوا تھا۔

ہندوستان میں شہری ہوابازی کا ریکارڈ کافی اچھا مانا جاتا ہے یہاں آخری مرتبہ کوئی بڑا فضائی حادثہ سن دو ہزار میں ہوا تھا۔

ماضی کے بڑے حادثے

یکم جنوری انیس سو اٹھہتر۔ ائر انڈیا کا جہاز بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔ دو سو تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔

اکیس جون انیس سو بیاسی: ائر انڈیا کا طیارہ ممبئی میں حادثے کا شکار، ایک سو گیارہ مسافروں اور عملے کے ارکان میں سے اکیس افراد ہلاک۔

انیس اکتوبر انیس سو اٹھاسی: انڈین ائر لائنز کا طیارہ احمد آباد میں حادثے کا شکار ہوا۔ ایک سو انتیس میں سے ایک سو چوبیس افراد ہلاک

چودہ فروردی انیس سو نوے: انڈیر ائر لائنز کے طیار کی بنگلور میں کریش لینڈنگ، ایک سو چھالیس میں سے بانوے افراد ہلاک

سولہ اگست انیس سو اکیانوے: انڈین ائرلاآئن کا طیارہ امپھال میں گرا، چھالیس افراد ہلاک

چھبیس اپریل، انیس سو ترانوے: اورنگ آباد میں ایک سو پچپن میں سے پچپن مسافر ہلاک

بارہ نومبر انیس سو چھیانوے۔ چرخی دادری میں سعودی ائر لائن اور قزاخستان کے ایک طیارے کی فضا میں ٹکر، تین سو انچاس افراد مارے گئے۔

سترہ جولائی سن دو ہزار: انڈین ائرلائنز کا طیارہ پٹنہ میں حادثے کا شکار، تقریباً پچاس افراد ہلاک

اسی بارے میں