مغربی بنگال: ممتا بینرجی کی پارٹی فاتح

ممتا بینرجی
Image caption ممتا بینرجی کی پارٹی نے بائیں بازوں کی جماعتوں کو شکست دی ہے

مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات میں ممتا بینرجی کی پارٹی ترنامول کانگریس نے بائیں محاذ کو زبردست شکست دی ہے۔

فتح کے بعد ممتا بینرجی نے کہا ' وزیر اعلی بدھا دیو بھٹاچاریہ شکست کی اصولی ذمہ داری لیکر کبھی استعفی نہیں دیں گے۔ ہم اسمبلی انتخابات کا انتظار کریں گیں۔ حالانکہ بنگال کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے'۔

صرف کولکتہ میں ترنامول کانگریس نے 141 وارڈز میں پچانوے پر جیت حاصل کی ہے۔ بائیں بازوں کو 33 اور کانگریس نے 33 وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ سالٹ لیک علاقے میں اس نے جیت درج کی ہے۔

اس کے علاوہ 79 میونسپل کارپوریشن میں 24 پر اس نے جیت حاصل کی ہے۔

وزیر خزانہ اور مغربی بنگال میں کانگریس کے چیف پرنب مکھرجی نے ممتا بینرجی کو مبارکباد دی ہے۔

پرنب مکھرجی نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ کانگریس کو کتنا نقصان ہوا ہے لیکن پارٹی نے بعض علاقوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےاور بعض علاقوں میں خراب۔

گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں 81 میں سے 54 میونسپل کارپوریشن میں جیت حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں