بہار میں لاکھوں ملازمین ہڑتال پر

ہندوستان میں ملازمین کی ہڑتال کی ایک فائل فوٹو
Image caption ملازمین نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات پورا کرنے کا وعدہ کیا تو لیکن اسے پورا نہیں کیا

ہندوستان کی ریاست بہار میں ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین چھٹے تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہے ہیں۔

ان ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نے چھٹے تنخواہ کمیشن کے تحت جو سفارشات کی تھیں انہیں ریاستی حکومت پوری طرح سے نافذ کرے۔

ہڑتال کے سبب ریاست کے مختلف دفاتر میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کام پر نہیں گئے ہیں۔

بہار میں چھٹے کمیشن کی سفارشات کو نافذ تو کیا گیا ہے لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں پورا طرح نافذ کرنا ابھی بھی باقی ہے۔

اس ہڑتال میں پٹنہ سیکرٹیریٹ کے ملازمین بھی شامل ہيں۔

واضح رہے کہ یہ ملازمین گزشتہ برس بھی چونتیس دن کی ہڑتال پر گئے تھے اور اس حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان کے مطالبات پورے کرے گی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے حکومت نے ان کے مطالبات کو نہیں پورا کیا ہے۔

اسی بارے میں