افغانستان دھماکہ: مقامی اہلکار ہلاک

افغانستان میں دھماکے کی ایک پرانی تصویر
Image caption دھماکے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے گورنر کے دفتر کے قریب ہون والے ایک دھماکے میں ایک مقامی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لال پور ضلع کے سربراہ سعید محمد پہلوان گورنر بلڈنگ میں داخل ہورہے تھے کہ تبھی انکی گاڑی ایک دھماکے میں اڑ گئی۔

دھماکے کے وقت جلال آباد میں واقع گورنر ہاؤس میں گورنر گل آغا شیرزئی وہاں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ اس دھماکے میں مزید چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مسٹر شیرزئی پر طالبان نے حملے کیے ہیں۔

یہ دھماکہ صبح کے وقت ہوا جب اہلکاروں کا ایک گروپ گورنر ہاؤس میں داخل ہو رہا تھا۔

گورنر کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ ضلع سربراہ کی گاڑی کے اندر رکھا گیا تھا۔ ہم تفتیش کررہے ہیں۔ ضلع سربراہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘

رائٹرز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کو گھیر لیا ہے۔

اسی بارے میں