انڈیا ٹرین حادثہ: 21 افراد ہلاک

ٹرین حادثہ ( فائل فوٹو)
Image caption حادثے میں پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے قریب بدرواس ریلوے سٹیشن پر دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ بدرواس ریلوے سٹیشن پر پیر کی صبح پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب گوالیار انٹرسٹی ایکسپریس سے ایک مال گاڑی ٹکرا گئی ہے۔

اس حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اندور گوالیار سٹی ایکسپریس اندور سے گوالیار جاتے ہوئے بدرواس سٹیشن پر کھڑی تھی جب اس سے مال گاڑی ٹکرا گئی۔

نارتھن ریلوے کے ترجمان پیوش ماتھر نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹرینوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں تین ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے اور امداد کا کام جاری ہے۔

انکا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مقامی صحافی پروین چترانش نے بتایا کہ ریلوے کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے کہ کیونکہ یہ ٹرینز ایک ہی لائن پر آگئیں جس کی وجہ سے ٹکر ہوئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اتوار سے ہی تیز بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نہ کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حادثہ اس وجہ سے ہوا ہو۔

اسی بارے میں