’تجارت کا فروغ، سڑک بحال ہو سکتی ہے‘

نروپما راؤ
Image caption نروپما راؤ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کی کوشش سے تجارت کو فروغ ملے گی

بھارت کی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے کھوکھراپار اورمونابا‎‎‎‎‎‌ؤ کے درمیان سڑک کا راستہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

بھارت کی ریاست راجستھان میں کھوکراپار اور پاکستان کے صوبہ سندھ میں موناباؤ کے درمیان ریل پہلے ہی چلتی ہے۔

نروپما راؤ بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایوان صنعت اور تجارت ’ فکی‘ میں ہونے والے ایک سیمینار میں خطاب کر رہی تھیں۔

اس پروگرام میں اور پاکستان اور بھارت کے تجارتی وفد نے حصہ لیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں پیش آنے والی دقتوں کے بارے میں نروپما راؤ نے کہا ’اگر دونوں ممالک کے تاجر ساتھ مل کر کام کریں گےتو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ اس سمت میں پاکستان کو پہل کرنی ہوگی اور وہ بھارت کو تجارت کے اعتبار سے خصوصی ملک کا درجہ دے۔‘

اس پروگرام میں پاکستانی وفد کے صدر سلطان چاولا نے یہ بات کہی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک ہی سڑک راستہ جو دونوں ممالک کو جوڑتا ہے اور وہاں بھی پاکستان سے آنے والے ٹرکوں کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا جاتا ہے۔

نروپما راؤ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں بھارت کی ترقی میں اس کے پڑوسیوں کا بھی ہاتھ ہو اور اس کو یقینی بنانے کے لیے پوری مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسی بارے میں