پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ

فائل فوٹو/ پرتھوی میزائل
Image caption کئی بار کے تجربہ کے بعد یہ میزائل کامیاب قرار دیا گیا ہے

بھارت نے بدھ کے روز اوسط فاصلے تک مار کرنے والے پرتھوی میزائل کا تجربہ کیا ہے اور محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

بھارت میں محکمہ دفاع کے سینیئر اہل کاروں کے مطابق پرتھوی دوئم کے دو میزائلوں کا تجربہ کیا گیا اور دونوں ہی کامیاب رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھی اپنی ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور اس کے دوسرے روز بھارت نے یہ تجربہ کیا ہے۔

بدھ کے روز پرتھوی دوئم کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے چاندی پور ساحل کے پاس کیا گیا۔ اس ادارے کے سربراہ ایس پی داس کا کہنا تھا ’گھریلو ساخت کے پرتھوی دوئم میزائل زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے اور اس یہ جوہری بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔

پرتھوی دوئم تقریبا ساڑھے تین سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور اس میں روایتی ہتھیار بھی لے جانے کی صلاحیت ہے۔

بھارت نے اس سے قبل بھی اس میزائل کا دو بار تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا تھا اور اس بار اس میں کامیابی ملی ہے۔

محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتھوی دوئم کا بار بار تجربہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ میزائل بہت مضبوط ہے اور اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب ہے۔

اسی بارے میں