بھارت: ٹرین حادثے میں سات افراد ہلاک

Image caption بھارت میں روزانہ نو ہزار مسافر ٹرینوں میں ایک کروڑ اسی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں

جنوبی بھارت میں حکام کے مطابق دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدارس کے نزدیک واقعہ آراککونم ریلوے سٹیشن پر حادثہ ایک مسافر بردار ٹرین کا سٹیشن پر پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان ٹرینوں میں کتنے مسافر سوار تھے تاہم جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’حادثے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں اور اب تک پانچ لاشوں کو نکلا جا چکا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بوگیوں میں اب بھی کچھ مسافر پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارت میں ٹرین حادثات ایک معمول ہیں جہاں ہر روز نو ہزار مسافر ٹرینوں میں ایک کروڑ اسی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

اسی بارے میں