دارجلنگ، پل گرنے سے درجنوں ہلاکتیں

فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پل زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سےکمزور ہوگیا تھا

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے دارجیلنگ ضلع میں لکڑی کا ایک پل گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔

یہ حادثہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا تھا جب بجان باری میں ندی پر بنا لکڑی کا ایک پل ٹوٹ گیا تھا۔

یہ پُل پر اس وقت بوجھ کب نہ سہار سکا جب گورکھا لینڈ کی ایک ریلی میں حصہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اس پر سے گزر رہے تھے۔

دارجیلنگ میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے ایک سینیئر افسر سوبیر بھومک نے بتایا ہے کہ اتوار کو بھی حادثے میں زخمی سات مزید افراد چل بسے اس طرح مرنے والوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں آئے زلزلے کے بعد سے یہ پل کمزور ہوگیا تھا لیکن آنے جانے کا راستہ نا ہونے کے سبب لوگ اسے استعمال کرنے پر مجبور تھے۔

ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادای کارروائیوں کے لیے تمام متعلقہ محکمہ کے افراد وقت پر پہنچ گئے تھے لیکن فوج سے بھی مدد کے لیے کہا گیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ طبی عملے پر مشتمل اس کی ایک ٹیم دارجیلنگ کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

اسی بارے میں