خواجہ سراؤں کے اجلاس میں آگ، تیرہ ہلاک

بھارت تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کئی لوگ وہاں سے کل نہیں سکے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواجہ سراؤں کے قومی کنونشن میں آگ لگنے سے کم سے کم چودہ خواجہ سرا ہلاک ہوگئے ہیں۔

کنونشن سینٹر میں ایک ہزار سے زیادہ خواجہ سرا جمع تھے جب آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ میں چالیس خواجہ سرا زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق آگ باورچی خانے میں لگی اور وہاں سے پھیلی۔

جیسے ہی آگ پھیلنے لگی سب افرا تفري میں بھاگنے لگے لیکن کئی لوگ آگ سے بچ نہیں پائے ۔

فائر بریگیڈ کے آنے سے پہلے مقامی لوگوں نے آگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔

کمیونٹی سنٹر میں خواجہ سراؤں کے لیے پروگرام تین دن سے چل رہا تھا اور اتوار کواس کا آخری دن تھا۔

اسی بارے میں