کرکٹر اینڈریو سائمنڈ بگ باس میں

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سائمنڈ ممبئی پہنچ گئے ہیں اور شو میں جلدی ہی نظر آئیں گے

آ‎سٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ بھارت کے مشہور ٹی وی ریالٹی ٹی وی شو ’ بگ باس‘ مقابلے میں بھی حصہ لینے کے لیے بھارت میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سائمنڈ جلد ہی’ بگ باس‘ کے شو میں نظر آئیں گے۔ وہ ممبئی میں ہیں اور شو میں ان کی انٹری اب کسی بھی وقت ممکن ہے۔

بگ باس ریالٹی شو کلر ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے جو بہت مقبول شو ہے۔ اس چینل کے ایک ترجمان نے بی بی سی سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سائمنڈ اس شو میں جلد ہی نظر آئیں گے۔

اینڈریو سائمنڈ اپنی جارجانہ بیٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں جن سے ایک بار بھارتی کھلاڑی ہر بھجن سنگھ سے فیلڈ پر تو تو میں میں ہوگئی تھی۔

بگ باس شو کی اس وقت پانچویں سیریز ہے جاری ہے اور اس میں بھارتی نژاد ایک امریکی پورن سٹار سنی لیون کی شرکت سے اس کے کافی تذکرے ہیں۔

سنی لیون ایک خوبصورت جواں سال لڑکی ہیں اور امریکہ میں اپنی جنسی فلموں کے لیے کافی مشہور ہیں۔ لیکن وہ اس شو میں سب سے ہندی زبان میں بات کرتی ہیں اور کافی مقبول ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سنی لیون کے ساتھ ساتھ اینڈریو سائمنڈ کے آنے سے یہ شو اور مقبول ہوگا اور اس کے بزنس میں اضافہ ہو گا۔

بگ باس میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی شرکت کر چکی ہیں جس سے انہیں کافی شہرت ملی تھی۔

اسی بارے میں