اتر پردیش: ایس پی واضح اکثریت کی طرف

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بھارت کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی واضح اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہے۔ سماج وادی پارٹی کے حق میں 19 سیٹیں آئی ہیں جبکہ 199 پر اسے سبقت حاصل ہے۔

گوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی سب سے آگے ہے اور اسے بھی واضح اکثریت ملنے کے امکان روشن ہیں۔

منی پور میں کانگریس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے جبکہ پنجاب میں بر سر اقتدار اکالی دل پھر سے اقتدار میں آ رہی ہے۔

اب تک کے انتخابی رجحانات کچھ یوں ہیں۔

اترپردیش: کل چار سو تین نشستیں

رجحانات: 403

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی): 5 سیٹوں پر کامیاب اور 81 نشستوں پر آگے

سماج وادی پارٹی (ایس پی): 19 نشستوں پر کامیاب اور 199 نشستوں پر آگے

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی): 2 سیٹوں پر کامیاب اور 43 نشستوں پر آگے

کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں: 37 نشستوں پر آگے

دیگر: 2 سیٹوں پر کامیاب اور 15 نشستوں پر آگے

پنجاب: کل ایک سو سترہ سیٹیں

رجحانات: 117

برسرِ اقتدار اکالی دل: 44 سیٹوں پر کامیاب اور12 نشستوں پر آگے

کانگریس: 44 سیٹوں پر کامیاب اور2 نشستوں پر آگے

بی جے پی: 12 سیٹوں پر کامیاب

ديگر: ایک سیٹ پر کامیاب اور 2 نشستوں پر آگے

اترا کھنڈ: ستر سیٹیں

رجحانات : 70

کانگریس: 8 سیٹوں پر کامیاب اور 23 نشستوں پر آگے

بی جے پی: 7 سیٹوں پر کامیاب اور 25 نشستوں پر آگے

بی ایس پی: 1 سیٹ پر کامیاب اور 2 نشستوں پر آگے

ديگر: 4 نشستوں پر آگے

گوا: چالیس سیٹیں

رجحانات: 37

کانگریس: 8 سیٹوں پر کامیاب

بی جے پی: 15 سیٹوں پر کامیاب اور 4 نشستوں پر آگے

دیگر: 8 سیٹوں پر کامیاب اور 2 نشستوں پر آگے

منی پور: ساٹھ سیٹیں

رجحانات: 44

کانگریس: 24 سیٹوں پر کامیاب اور 5 نشستوں پر آگے

ایم پی پی: 1 سیٹ پر کامیاب

ترنامول کانگریس: 4 سیٹوں پر کامیاب اور 1 نشست پر آگے

ديگر : 5 سیٹوں پر کامیاب اور 4 نشستوں پر آگے