بھارت: ٹرین اور مسافر جیپ میں تصادم

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس جیپ میں تقریبا بیس افراد سوار تھے جس میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے

بھارت کی ریاست اترپردیش میں حکام کے مطابق ٹرین اور مسافر جیپ کے تصادم میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

منگل کی علی الصبح یہ حادثہ اترپردیش کے علاقے ہتھراس میں مائدو ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

یہ واقعہ ایک کراسنگ پر پیش آيا جہاں کوئي گيٹ کی نگرانی پر کوئی بھی مقرر نہیں تھا۔

متھرا کاس گنج ایکسپریس ریل جس جیپ سے ٹکرائي اس میں مسافر جیپ میں حادثے کے وقت بیس مسافر سوار تھے۔

علاقے کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس چندر پرکاش کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد اپنے ایک رشتے دار کے پوسٹ مارٹم کے لیے جارہے تھے جس نے خودگشی کی تھی۔

چایلس برس کے منّے خان نے پیر کو خود کشی کر لی تھی اور گاؤں کے بعض افراد کے ساتھ ان کے اہل خانہ ہاتھرس ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے جا رہے تھے کہ جیپ ریل کی ذد میں آگئی۔

بھارتی وزیر ریل نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے افراد کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور ہزاروں ایسی کراسنگ ہیں جس کی نگرانی کے لیے کوئی بھی مقرر نہیں ہے۔

بھارت میں مختلف وجوہات کے سبب ریلوے حادثات معمول کی بات ہیں۔.

اسی بارے میں