یو پی کے وزیراعلیٰ کے نام پر آم

اکھیلیش یادو
Image caption اکھیلیش یادو حال ہی میں اترپردیش کے وزیر اعلی بنے ہیں

آم کے موسم میں دسہری اور لنگڑا آم تو کھانے کو ملتا ہی ہے لیکن اس بار آم کے موسم میں اکھیلیش نامی آم بھی لوگوں کو کھانے کو ملے گا۔

اس آم کا نام ریاست یو پی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اتر پردیش کے ملیح آباد علاقے میں آم کی قلم لگانے کے ماہر اور پدمشري حاجی كليم الدين نے کہا ہے کہ وہ اس سال اکھلیش آم عوام کو پیش کریں گے۔

کلیم الدین اس سے پہلے ’سچن آم‘ اور بالی اداکارہ ایشوریہ رائے کے نام پر آم متعارف کرا چکے ہیں۔

كليم الدین آم کی قلم لگانے میں ماہر ہیں اس سے پہلے وہ ایک درخت پر ہی تقریباً تیس سو قسم کے آم اگانے کا کارنامہ کر چکے ہیں۔

كليم الدین کا کہنا ہے کہ انہوں اکھیلیش یادو کے نام پر آم اگانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ’مخصوص آم کا پیڑ صرف پانچ برس کی عمر میں پھل دے رہا ہے اور کوئی درخت اتنی کم عمر میں پھل نہیں دیتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ’اس درخت میں جو پھل ہیں اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہے اس لیے میں نے فیصلہ کیا وہ اس کا نام وزیر اعلیٰ کے نام پر رکھیں گے۔‘

كليم الدین کے مطابق یہ آم سرخ اور ہرے رنگ کا ہوگا اور تقریباً ایک کلو وزن کا ایک آم ہوگا۔

ایک ہی درخت پر تین سو قسم کے آم اگانے کے لیے کلیم الدین کو بھارتی حکومت کی جانب سے اعلیٰ شہری اعزاز پدمشری سے نواز چکی ہے۔

کلیم الدین کا کہنا ہے کہ’جب یہ آم پک کر تیار ہو جائے گا تو وہ اسے اکھیلیش یادو کو پیش کریں گے۔‘

اسی بارے میں